?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر اور تبادلے کیے گئے ہیں اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیا ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی آر’ کے جاری بیان کے مطابق موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تبدیلی کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔
انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے اگلے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کا اعلان تقرر قوانین کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر سے کیا جائے گا اور وزیر اعظم، آرمی چیف کی مشاورت سے اگلے ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر کریں گے۔
واضح رہے کہ 16 جون 2019 کو پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرلز کی اہم تقرر اور تبادلے کیے گئے تھے اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو آئی ایس آئی کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا تھا۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو اپریل 2019 میں لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد سمیت 4 افسران کے ساتھ ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل بنایا گیا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ترقی کے وقت آئی ایس آئی میں ڈی جی کاؤنٹر انٹیلی جنس کے طور پر کام کر رہے تھے۔
آرمی کی بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو اس وقت ڈی جی آئی ایس آی مقرر کیا گیا تھا جب ملک کے لیے اندرونی اور بیرونی سطح پر سیکیورٹی چیلنجز میں اضافہ ہوگیا تھا۔
ان کا نام سب سے پہلے اس وقت سامنے آیا تھا جب انہوں نے نومبر 2017 میں ایک مذہبی گروپ کی جانب سے فیض آباد دھرنا معاہدے کے ذریعے ختم کرانے میں مدد کی تھی۔


مشہور خبریں۔
عراقی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے داعشی دہشت گردوں کے ہیڈ
ستمبر
کیا صیہونی غزہ جنگ میں اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں؟ صیہونی فوج کیا کہتی ہے؟
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی مسلح افواج کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ غزہ
دسمبر
لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا
?️ 22 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست
جولائی
صیہونی بینیٹ کابینہ کی ریل خاتمے کی پٹری پر
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بینیٹ کی کابینہ، یا Bennett-Lapid کا اتحاد، اس
جنوری
اوکلان کے بارے میں ترک عوام کا کیا نظریہ ہے؟
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: فیلڈ ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ پی کے کے
نومبر
امریکہ کا یوکرین کو بھی دھوکہ
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی
ستمبر
17 نومبر کو قومی اسمبلی میں مردم شماری سے متعلق ہمارے بِل کو بلڈوز کیا گیا
?️ 9 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ
دسمبر
یورپی یونین کا اخلاقی طور پر دیوالیہ
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے آئرش رکن مک والیس نے X سوشل نیٹ
اکتوبر