لاہور: 9 مئی کے مقدمے میں علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیے گئے علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کے 30 دن کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام نے ملزم شیر شاہ کو اے ٹی سی میں پیش کیا، اور عدالت سے 9 مئی 2023 کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزم کا 30 دن کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعد ازاں عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم شیر شاہ کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے منتظم جج منظر علی گل نے ریمانڈ دیا۔

ملزم کو تھانہ سرور روڈ کے جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔

پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم جائے وقوع پر موجود تھا، موقع پر اسلحہ کا استعمال کیا گیا، ویڈیو میں بھی ملزم کی موجودگی پائی گئی، ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریکور کرنے ہیں، ملزم کو 30 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔

ملزم کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ شیرشاہ کو 27 ماہ بعد گرفتار کیا گیا، گرفتاری غیر قانونی ہے، ملزم کل اپنے بھائی کے ساتھ اسی عدالت میں پیش ہوا اور کل ہی اسے گرفتار کر لیا گیا، پولیس 27 ماہ تک کہاں تھی؟ سپریم کورٹ کی ویڈیو ثبوت کے حوالے سے واضح ہدایات ہیں۔

وکیل رانا مدثر نے کہا کہ شیر شاہ اپنے بھائی شاہ ریز کے لیے عدالت میں پیش ہوا تھا، واپسی پر اسے بھی گرفتار کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ لاہور پولیس نے گزشتہ روز شیر شاہ کو 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا، اس سے ایک روز قبل ان کے بھائی شاہ ریز کو بھی گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

اس وقت ملک میں ویکسینز کی تقریباً 20 لاکھ خوراکیں موجود ہیں

?️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر

سعودی جارح اتحاد کی مختلف محاذوں پر شکست

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:یمن کے نائب وزیر اطلاعات نے سعودی جارح اتحاد کی یمنی

شیخ رشید نے شریف خاندان کو سیاست سے مائنس قرار دے دیا

?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے شریف خاندان

غزہ پر صیہونیوں کے تازہ ترین حملے؛متعدد افراد شہید اور زخمی

?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے جمعرات کی صبح اعلان کیا ہے

ہیرس کا انتخاب میں ناکامی کے بعد پہلا خطاب

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:ہیرس نے ٹرمپ کے ہاتھوں شکست کے بعد چند لمحے قبل

آپ مقبوضہ فلسطین امریکی خفیہ اڈے کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ انٹرسیپٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں مقبوضہ فلسطین

ملک میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا

?️ 8 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) ملک میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔ تفصیلات

صدر مملکت اور نگران وزیر اعظم کا سرتاج عزیز کے انتقال پر اظہار افسوس

?️ 3 جنوری 2024 اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگران وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے