’لاہور ہائیکورٹ نے یک جنبش قلم انتخابی عمل کو ڈی ریل کیا‘، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے بیوروکریسی کے تحت انتخابات کرانے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی درخواست پر گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

6 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جاتا ہے، آر اوز سے متعلق لاہور ہائیکورٹ مزید کارروائی نہیں کر سکتی۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے یک جنبش قلم انتخابی عمل کو ڈی ریل کردیا، ہائیکورٹ نے اس بات کا بھی ادراک نہیں کیا کہ جن افسران کو تعینات کیا گیا ہے وہ پورے پاکستان میں فرائض انجام دیں گے، ہائی کورٹ نے غیرقانونی حکم کو منظور کرتے ہوئے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا۔

تحریری حکم نامے میں سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے درخواست گزار بیرسٹر عمیر نیازی کو آرٹیکل 204 اور توہین عدالت آرڈیننس کے تحت نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔

سپریم کورٹ نے عمیر نیازی سے وضاحت طلب کی ہے کہ کیوں نہ اُن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت، اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی نوٹسز جاری کردیے اور تمام فریقین کو موسم سرما کی تعطیلات کے بعد طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ روک دی تھی جس کے سبب انتخابات کے 8 فروری کے انعقاد پر خطرہ منڈلانے لگا تھا، ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے گزشتہ روز آر اوز کی تعیناتی منسوخ کرنے کا حکم معطل کردیا تھا۔

عدالت عظمٰی نے انتخابی شیڈول کے اجرا کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک ہفتے کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے گزشتہ روز ہی انتخابی شیڈول جاری کرنےکا حکم بھی دے دیا تھا۔

بعدازاں گزشتہ شب ‏الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا تھا جس کے تحت ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

اسد قیصر کا بہت بڑا الزام

🗓️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے الزام عائد

کراچی دھماکے کے متعلق سعید غنی اہم انکشاف کیا

🗓️ 19 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے

سندھ: پیر سے فائزر ویکسین لگانے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

🗓️ 19 جون 2021کراچی (سچ خبریں) صوبائی  محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں پیر سے

پنجاب میں سیاسی عدم استحکام، اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی قیمتوں میں کمی

🗓️ 13 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی جانب

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے، وزیراعظم

🗓️ 28 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

ہنیہ؛ اکیسویں صدی کے مجاہدین کے لیے ایک حقیقی مثال

🗓️ 2 اگست 2024سچ خبریں: اسماعیل عبدالسلام احمد ہنیہ، جسے اسماعیل ہنیہ کے نام سے جانا

وفاقی وزیر نے پانچ ہزار نوجوانوں کو نوکریاں دینے کی خوش خبری سنادی

🗓️ 14 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) وفاقی وزیر  برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے پانچ ہزار

زیادہ جانور پالنے کی بجائے بچہ گود لے لیں، وہ کم از کم سلام تو کریگا: بشریٰ انصاری

🗓️ 3 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے