?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کے لیے آخری موقع دے دیا۔انسداد دہشتگری عدالت (ون) راولپنڈی سے کیسز دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ حکومتی کمیٹی نے ججز تعیناتی کے معاملے پر وزیراعلیٰ سے مشاورت کی۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں ججز تعیناتی کے معاملے کو ایجنڈا نمبر ون میں رکھنے کا کہا ہے، جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کابینہ کا آئندہ اجلاس کب ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے کہا کہ آپ کو کابینہ کی اسپیشل میٹنگ بلا لینی چاہیے تھے، یا سرکولیشن کے ذریعے کر لیتے، انہوں نے ریمارکس دیے کہ آپ کو یہ کام کر کے آج آنا چاہیے تھا۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ جمعہ کے روز ہم کابینہ کا اجلاس بلا کر اس معاملے کو حل کرالیتے ہیں، جس پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ آج حکومتی کمیٹی کے لوگ بھی نہیں آئے یہ آپ عدالتوں کی عزت کرتے ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے مؤقف اپنایا کہ حکومتی کمیٹی کے لوگ آدھے گھنٹے میں آ جائیں گے عدالت اگر حکم کرے میں بلا لیتا ہوں۔
ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحٰق نے بتایا کہ ججز کی تعیناتی کے لیے ہائی کورٹ کی طرف سے دیے گئے ناموں پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیے کہ ججز کی تعیناتی کے بارے میں کوئی نوٹی فکیشن آج عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کے لیے آخری موقع دے دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور کابینہ آئندہ سماعت تک ججز کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کریں۔
انہوں نے ریمارکس دیے کہ اگر آئندہ سماعت تک ججز کی تعیناتی کے نوٹی فکیشن جاری نہ ہوئے تو وزیر اعلی خود عدالت میں پیش ہوں۔
بعد ازاں، عدالت نے کارروائی 24 مئی تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ 17 مئی کو لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججز کی تعیناتی کے لیے حکومت کو تین ہفتے کی مہلت دے دی تھی۔
مشہور خبریں۔
بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظرئیے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں، صدر مملکت
?️ 9 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے
جون
ترک فٹبال ڈسپلنری کمیٹی نے اسرائیلی کھلاڑیوں کے ساتھ کیا کیا؟
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں: ترک فٹبال ڈسپلنری کمیٹی نے2 اسرائیلی ترک فٹ بال کھلاڑیوں
جنوری
آرامکو کا گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کے 40 فیصد حصص خریدنے کا عمل مکمل
?️ 31 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) دنیا کی توانائی اور کیمیل کی بڑی کمپنیوں
مئی
اگر امریکی عراق سے نہ نکلے تو تمام آپشن میز پر ہوں گے: عراقی حزب اللہ
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی حزب اللہ کی سیاسی ونگ کے ایک رکن نے کہا
دسمبر
عبرانی میڈیا نے جنگ اور نئی جنگ بندی کے بارے میں کیا لکھا؟
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار Haaretz نے اس حوالے سے ایک تجزیے
مئی
بائیڈن کے مغربی ایشیا کے پہلے دورے کا اختتام شہزادہ الفیصل کے ہمراہ ہوا
?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے ہفتہ کی شام تہران کے وقت کے
جولائی
امریکہ اندرونی تقسیم اور اتحاد کے فقدان کا شکار ہے: کسنجر
?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ اور مشہور امریکی حکمت عملی ساز ہنری
فروری
90 سے زائد ممالک کی فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جارحیت کی مذمت
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے 90 سے زائد رکن ممالک نے ایک بیان
جنوری