?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کے لیے آخری موقع دے دیا۔انسداد دہشتگری عدالت (ون) راولپنڈی سے کیسز دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ حکومتی کمیٹی نے ججز تعیناتی کے معاملے پر وزیراعلیٰ سے مشاورت کی۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں ججز تعیناتی کے معاملے کو ایجنڈا نمبر ون میں رکھنے کا کہا ہے، جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کابینہ کا آئندہ اجلاس کب ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے کہا کہ آپ کو کابینہ کی اسپیشل میٹنگ بلا لینی چاہیے تھے، یا سرکولیشن کے ذریعے کر لیتے، انہوں نے ریمارکس دیے کہ آپ کو یہ کام کر کے آج آنا چاہیے تھا۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ جمعہ کے روز ہم کابینہ کا اجلاس بلا کر اس معاملے کو حل کرالیتے ہیں، جس پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ آج حکومتی کمیٹی کے لوگ بھی نہیں آئے یہ آپ عدالتوں کی عزت کرتے ہیں۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے مؤقف اپنایا کہ حکومتی کمیٹی کے لوگ آدھے گھنٹے میں آ جائیں گے عدالت اگر حکم کرے میں بلا لیتا ہوں۔
ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحٰق نے بتایا کہ ججز کی تعیناتی کے لیے ہائی کورٹ کی طرف سے دیے گئے ناموں پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیے کہ ججز کی تعیناتی کے بارے میں کوئی نوٹی فکیشن آج عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کے لیے آخری موقع دے دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور کابینہ آئندہ سماعت تک ججز کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کریں۔
انہوں نے ریمارکس دیے کہ اگر آئندہ سماعت تک ججز کی تعیناتی کے نوٹی فکیشن جاری نہ ہوئے تو وزیر اعلی خود عدالت میں پیش ہوں۔
بعد ازاں، عدالت نے کارروائی 24 مئی تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ 17 مئی کو لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججز کی تعیناتی کے لیے حکومت کو تین ہفتے کی مہلت دے دی تھی۔


مشہور خبریں۔
محمد بن سلمان ٹرمپ کی واپسی کی کوشش کر رہے ہیں: عربی ویب سائٹ
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک عربی ویب سائٹ نے لکھا کہ محمد بن سلمان ٹرمپ
دسمبر
پاکستان اور او آئی سی اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کا ساتھ دیں، سینیٹر مشتاق
?️ 1 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) جماعت اسلامی کے رہنما اور سینیٹر مشتاق احمد خان
جنوری
وزیر اعلی بلوچستان کا صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دینے پر زور
?️ 27 مارچ 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے صوبے کے پسماندہ علاقوں
مارچ
ایک دن میں کورونا ویکسین لگانے کا ریکارڈ، تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں ایک دن میں ریکارڈ توڑ کورونا
مئی
مصنفین اور مولفین اسرائیل سے فرار
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: زیمان یسرائیل نے ڈوری مائنر کے ساتھ بات چیت میں
نومبر
پاکستان کی خفیہ اطلاع پر افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی، دیگر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی
?️ 18 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے خفیہ اطلاع پر افغانستان میں کالعدم
مارچ
حماس اسرائیل سے کروڑوں ڈالر کی جنگی غنیمت حاصل کرنے میں کامیاب
?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ میں
مئی
سخت اقدامات کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف اٹھائیں، عام افغان اور دہشت گردوں میں فرق رکھیں، بلاول بھٹو
?️ 11 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سابق وزیرخارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
نومبر