?️
لاہور(سچ خبریں)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے خلاف درخواستوں پر حمزہ شہباز کے وکیل کو کل دلائل کے لیے طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی حلف برداری کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی جس دوران پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق نے گورنر کا صدر کو لکھا گیا مراسلہ پڑھ کر سنایا۔
لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ گورنر کو سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے رپورٹ کس قانون کے تحت بھجوائی، آپ نےگورنر کا سارا مراسلہ پڑھ کرسنا دیا، نہیں بتایا کہ یہ گورنرکا مؤقف ہے یا فیصلہ، مراسلے میں تو لگتا ہے گورنر نے فیصلہ جاری کیا ہو، بظاہر مراسلے سے لگتا ہے کہ گورنر صدر کو ہدایات جاری کر رہے ہوں کیونکہ گورنر نے مراسلے میں لکھا کہ میں نے یہ فیصلہ کر لیا باقی صدر بتائیں کیا کرنا ہے۔
عدالت نے کہا کہ استثنیٰ کے سائے میں آئین کے حکم کو کس حد تک نظر انداز کیا جاسکتا ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین پر کوئی عمل نہ کرے اور عدالت بھی خاموش رہے، اس طرح تو ملک نہیں چل سکتا ، ہمارے آئین کا بنیادی ڈھانچہ اس نکتے پر قائم ہے کہ اختیارات کی تقسیم ہو ، کوئی حصہ کسی دوسرے کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتا۔
عدالت نے سوال اٹھایا کہ کوئی الیکشن قانون کے مطابق نہ ہو، اسپیکردرست قراردے توگورنرحلف لینے کا پابند ہے یا نہیں؟ جیسے کوئی الیکشن ہوا ہی نہ ہو مگر گورنر کو اطلاع دی جائے کہ ہو گیا تو گورنر کیا کرے گا ؟
عدالت نے حمزہ شہباز کے وکیل کو دلائل کے لیے کل طلب کر لیا جب کہ صدر اور گورنر سے بذریعہ پرنسپل سیکرٹری جواب طلب کرلیا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے وفد کا دورہ بحرین
?️ 2 جون 2022سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کے
جون
غزہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ نے ویٹو پاور کا استعمال کیون کیا ؟
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ
نومبر
علی امین گنڈاپور کالا باغ ڈیم پر بیان کی وضاحت کریں۔ گورنر خیبرپختونخوا
?️ 3 ستمبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استفسار کیا
ستمبر
بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مسلسل تیسرے مہینے اضافہ
?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جنوری میں بڑی صنعتوں کی پیدوار میں مسلسل
مارچ
ٹرمپ کے دور میں بھی چینی غبارے نے امریکی آسمان پر پرواز کی: بلومبرگ
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی حکومت کے کچھ سابق عہدیداروں نے امریکی
فروری
ملک سے باہر نہیں جاوں گی یہ میرا ملک ہے: مریم نواز
?️ 15 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی
فروری
اسرائیل عملی طور پر جنگ ہار چکا ہے
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں:برطانوی اخبار مڈل ایسٹ مانیٹر نے جمعرات کے روز ایک رپورٹ
دسمبر
یوکرین میں جنگ کے بارے میں سابق امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ میں 1990 کی دہائی کی نئی شائع شدہ دستاویزات اور
فروری