لاہور ہائیکورٹ: سرکاری خزانے سے مریم نواز اور نواز شریف کی تشہیر کیخلاف درخواست پر جواب طلب

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری خزانے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور لیگی صدر نواز شریف کی تشہیر کے خلاف درخواست پر چیف سیکریٹری پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے شہری اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی اور اپنے والد کی ذاتی تشہیر کے لیے سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کیا،سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سرکاری منصوبے پر سیاستدانوں کی تصاویر اور نام نہیں لگایا جاسکتا۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ مریم نواز اور نواز شریف کی تشہیر کی رقم کی معلومات فراہم کی جائیں، پبلک فنڈڈ پراجیکٹس سے مریم نواز اور نواز شریف کے نام اور تصاویر ہٹائے جائیں اور نواز شریف کی جانب سے پنجاب کے فنڈز کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

عدالت نے درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا، درخواست میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور لیگی صدر نواز شریف سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ دنوں اپنی ایک سالہ کارکردگی کی تشہیر کے لیے اخبارات میں بڑے پیمانے پر اشتہارات دیے تھے جبکہ ایک قومی روزنامے نے 60 صفحات پر مشتمل ضمیمہ بھی شائع کیا تھا۔

اخبارات کی جانب سے پورے صفحے پر مشتمل حکومتی اشتہار شائع کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اخبارات کی انتظامیہ اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی اخبارات میں تشہیری مہم پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کی تھیں۔

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی عالیہ حمزہ نے مہم کے فنڈز کی تفصیلات کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکریٹری سمیت دیگر کو خط لکھا تھا۔

خط میں کہا گیا تھا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی دکھانے کےلیے اخبارات میں تشہیری مہم کی جارہی ہے، اخبارات میں تشہیری مہم سیاسی تشہیر کے مترادف ہے۔

خط میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق سرکاری فنڈز کو سیاسی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

خط میں استفسار کیا گیا تھا کہ سرکاری اشتہارات کےلیے کتنا فنڈز خرچ ہوا اور کیا صوبائی کابینہ سے اس کی منظوری لی گئی؟ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اشتہاری مہم پر آنے والے اخراجات کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔

مشہور خبریں۔

ایران کا اسلامی انقلاب 42سالہ ہوگیا؛ٹرمپ تاریخ کے کوڑے دان میں چلا گیا:امام جمعہ بغداد

?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:بغداد امام جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبے میں اس بات

پنجاب حکومت کا محرم الحرام میں سائبر پیٹرولنگ اور فوری رسپانس فورس کی تعنیاتی کا فیصلہ

?️ 22 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں سائبر پیٹرولنگ اور

مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیر ملکی فنانسنگ میں اضافہ

?️ 17 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو غیر ملکی فنانسنگ کی مد میں

پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا ہے، وزیر اعظم

?️ 12 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

امریکی رکن کانگریس نے مسلم نمائندہ کی توہین پرمانگی معافی

?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے کٹر حامی ریپبلکن قانون ساز لوریٹ ببرٹ نے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی اے سی کو ڈی جی نیب لاہور کیخلاف کارروائی سے روک دیا

?️ 20 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی

وزیراعظم ایک بہت بڑا رسکی کام کرنے جارہے ہیں:سینئر صحافی عارف حمید بھٹی

?️ 25 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم ایک بہت بڑا رسکی کام کرنے جارہے ہیں،

غزہ کی صورتحال پورے خطے کو متاثر کرتی ہے/ مدد کرنے سے دریغ نہیں کریں گے:حسن نصراللہ

?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے سید حسن نصراللہ نے اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے