لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی تاریخ میں پہلی بار خاتون سیکریٹری منتخب

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن (ایل ایچ سی بی اے) نے 1893 میں اپنے قیام کے بعد پہلی بار خاتون سیکریٹری منتخب کر کے تاریخ رقم کردی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق صباحت رضوی 24-2023 کے انتخابات میں اپنے دو مرد حریفوں کے مقابلے میں 4 ہزار 310 ووٹس حاصل کر کے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سیکریٹری بن گئیں۔

یہ ان کا پہلا الیکشن تھا، وہ آزاد گروپ کے ساتھ وابستہ ہیں جسے عاصمہ جہانگیر گروپ بھی کہا جاتا ہے، تاہم وکلا کی اکثریت نے گروپ بندی سے بالاتر ہوکر ان کی حمایت کی۔

بیک وقت دو خواتین کو کابینہ میں نمائندگی دینے کے ایک اور ریکارڈ میں ہائیکورٹ بار نے ربیعہ باجوہ کو نائب صدر منتخب کیا۔

ربیعہ باجوہ، حامد خان کی قیادت والے پروفیشنل گروپ کے سینئر رہنما ہیں، جنہوں نے الیکشن میں اپنے 5 مرد حریفوں کے مقابلے میں 3 ہزار 590 ووٹس حاصل کیے، وہ اس سے قبل 2006 میں بار کی فنانس سیکرٹری منتخب ہوئی تھیں۔

پروفیشنل گروپ نے بھی بھاری اکثریت سے صدر کا عہدہ حاصل کیا کیونکہ اس کے چوہدری اشتیاق اے خان نے آزاد گروپ کے لہراسب خان گوندل کو بڑے مارجن سے شکست دی۔

اشتیاق خان نے 7 ہزار 293 ووٹس حاصل کیے جبکہ لہراسب گوندل کو 3 ہزار 372 ووٹس ملے۔

اشتیاق خان پاکستان بار کونسل کے موجودہ رکن، ملک میں وکلا کے ایک اعلیٰ ریگولیٹری ادارے اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر ہیں۔

انصاف لائرز فورم کے رکن ہونے کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف نے بھی ان کی حمایت کی۔

یہ بار ایسوسی ایشن کا تیسرا الیکشن ہے جو پروفیشنل گروپ نے لگاتار جیتا ہے۔

اس سے قبل اس گروپ نے گزشتہ برس اکتوبر میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور رواں سال جنوری میں لاہور بار ایسوسی ایشن کے اعلیٰ عہدے حاصل کیے تھے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ بار کی سیاست میں عاصمہ جہانگیر گروپ کی موجودہ تنزلی جوڈیشل کمیشن میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اس وقت کے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جونیئر ججز کی تعیناتی کے حق میں ووٹنگ کا نتیجہ ہے۔

اعظم نذیر تارڑ، عاصمہ جہانگیر گروپ کے سینئر رہنما ہیں۔

بار ایسوسی ایشن کا ہائی کورٹس کے جونیئر ججز کو سپریم کورٹ میں ترقی دینے کے خلاف اتفاق رائے تھا۔

تاہم کچھ افراد نے شکست کی وجہ امیدواروں کے غلط انتخاب کو قرار دیا۔

اس کے علاوہ شاہ رخ شہباز وڑائچ 7 ہزار 109 ووٹس لے کر لاہور بار ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری منتخب ہو گئے۔

ان کے حریف عامر سہیل بوسال اور عادل نعیم شیخ نے بالترتیب 2 ہزار 442 اور ایک ہزار 73 ووٹ حاصل کیے۔

نائب صدر کے لیے دیگر امیدواروں میں افتخار علی بھٹی، چوہدری احمد خان گوندل، عبدالرؤف بھٹی، میاں سردار علی گہلان اور وارث علی سرویا شامل تھے۔

سیکریٹری کے عہدے کے لیے قادر بخش چاہل اور میاں محمد عرفان کے درمیان مقابلہ ہوا۔

بائیو میٹرک سسٹم پر ہونے والی پولنگ میں بار کے26 ہزار 43 اراکین میں سے 10 ہزار 776 نے ووٹ کاسٹ کیا۔

الیکشن بورڈ کے چیئرمین چوہدری عمران مسعود نے پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر قانونی برادری کو مبارکباد دی۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ: تشہیری مہم پر ’افسوس‘، ہسپانوی فیشن برانڈ ’زارا‘ نے تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دیں

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: اسپین کے معروف ملٹی نیشنل فیشن و میک اپ برانڈ

اسلام آباد: احتساب عدالت کا اسحٰق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کا حکم

?️ 8 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) احتساب قانون میں حالیہ ترامیم کی روشنی میں وزیرخزانہ

سعودی عرب کا سرکاری ٹی وی: ہم نے یمن میں یو اے ای کا کیس بند کر دیا

?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: سعودی عرب کے الاخباریہ نیٹ ورک نے ایکس پر ایک

غزہ جنگ کے بارے میں بائیڈن کا ایک اور جھوٹ

?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے آغاز سے دو

صیہونیوں کا مستقبل تاریک

?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:ان دنوں صیہونی میڈیا امریکہ کے اور اسرائیل کے تعلقات کشیدہ

پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلاب سندھ میں داخل، کچے کے علاقے اور ہزاروں ایکڑ فصلیں زیرآب

?️ 13 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سیلاب پنجاب میں تباہی مچانے کےبعد سندھ میں داخل

روس یوکرین جنگ کے بارے میں اقوام متحدہ کا بیان

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ روس اور

افغانستان میں داعش کو بڑھانے کے لیے امریکی کوششوں کا ایک نیا دور

?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں: امریکہ کی شکست اور افغانستان سے اس کے مکروہ انخلاء کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے