🗓️
لاہور: (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لاہور کی 96 فیصد صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹمز نصب کردیئے گئے ہیں، آلودگی کے خاتمے کیلئے مریم نواز زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ماحولیاتی معیار کو بہتر بنانے کیلئے انٹرنیشنل ماڈلز اپنانے جارہے ہیں،صنعتوں کو ماحول دوست ٹیکنالوجی کیلئے مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صاف اور سرسبز پاکستان مریم نواز کی اولین ترجیح ہے۔
ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں، عوام اور صنعتکار حکومت کا ساتھ دیں۔ماحولیاتی تحفظ کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ آلودگی کے خاتمے کیلئے صنعتی یونٹس کی مانیٹرنگ سخت کی گئی۔
تمام صنعتوں کو اخراج کنٹرول سسٹمز کی تنصیب کا وقت دیاگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والے یونٹس کو دوبارہ کھولنے کیلئے ماحولیاتی قوانین پر عمل کرنا ہوگا۔
ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے نجی شعبے کا تعاون بھی حاصل کررہے ہیں۔صنعتکاروں کے ساتھ مل کر ماحولیاتی بہتری کیلئے مشترکہ حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔ لاہور کے تمام صنعتی علاقوں میں ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنارہے ہیں۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کامزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے عوامی آگاہی مہم بھی جاری ہے۔
دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی بار لاہور کی 96 فیصد صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹمز نصب کردیئے گئے۔محکمہ تحفظ ماحول نے مختلف شہروں میں 25 اے کیو آئی مانیٹرنگ سٹیشنز قائم کردیے جبکہ 35 سٹیشنز پرتیزی سے کام جاری ہے۔ 27 مارچ سے 27 دسمبر تک لاہور میں ای پی اے نے2883 انڈسٹریل یونٹس کا معائنہ کیا جن میں سے کو 860 نوٹس جاری کر کے 45.6 ملین روپےجرمانہ عائد کیا گیا۔
اربن یونٹ کے سروے کے مطابق لاہور میں اپریل 2024 میں ایئر کلیننگ سسٹم رکھنے والی صنعتیں 43 فیصد تھیں جبکہ ای پی اے کی کاوشوں کے باعث دسمبر 2024 میں ایئر کلیننگ سسٹم رکھنے والی صنعتیں 96 فیصد ہوچکی ہیں۔حکام کے مطابق خلاف ورزیوں پر 225 یونٹس سربمہر کر کے 105 ایف آئی آرز درج اور 56 یونٹس منہدم کئے گئے۔ ماحولیاتی قوانین پر عمل نہ کرنے والے 21 صنعتی یونٹس ای پی اے کے ذریعے سیل کئے گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ملک میں دبئی اور نیویارک کی طرح عمارتیں بنائی جائیں گی
🗓️ 2 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اب شہر مزید پھیلیں گے نہیں، بلکہ اوپر جائیںگے،اسلام
اگست
داعش کے رہنما کے قتل پر الکاظمی کا ردعمل
🗓️ 5 فروری 2022سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم نے داعش کے سربراہ کی ہلاکت کو عراقی
فروری
لبنانی سنٹرل بینک کے سربراہ بدعنوانی میں ملوث
🗓️ 29 اگست 2022سچ خبریں:لبنانی اخبار نے نئی دستاویزات کا انکشاف کیا ہے جو اس
اگست
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال تاحال جاری ہے
🗓️ 25 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال تاحال
نومبر
تحریک انصاف کے اعلی حکام کا اجلاس گورنرہائوس کراچی میں منعقد ہو
🗓️ 11 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کے
دسمبر
آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی
🗓️ 19 جون 2021اسلام اباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
جون
سعودی اتحاد موقع پر پچھتائے گا: یمنی اہلکار
🗓️ 28 اپریل 2022یمنی انصار اللہ کی مذاکراتی ٹیم کے رکن عبدالملک العجری نے سعودی
اپریل
پی ٹی آئی کا تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ
🗓️ 13 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سینیٹر اعظم سواتی کی ’قابل اعتراض‘ ویڈیو کی مبینہ
نومبر