🗓️
لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں اسموگ اور بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر اہم اقدام اٹھایا گیا ہےمیڈیا رپورٹس کے مطابق سموگ کے باعث تعلیمی ادارے ہفتے میں تین دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس کا نوٹیفیکشین بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے سرکاری اور نجی اسکول ہفتے میں تین دن بند رہیں گے ۔
تعلیمی ادارے ہفتہ ، اتوار اور پیر کو بند رہیں گے۔ 27 نومبر سے 15 جنوری تک نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد جاری رہے گا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے تمام نجی دفاتر بھی ہفتے میں تین دن بند رہیں گے۔خیال رہے کہ لاہور میں سموگ کی شدت برقرار، ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 370 پر پہنچ گیا، شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔
پنجاب میں فضائی آلودگی کازور برقرار، صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کم نہ ہوسکی شہرکااوسط اے کیوآئی 370 ریکارڈ کیا گیا، سب سے زیادہ ایئرکوالٹی انڈیکس کوٹ لکھپت میں 545 ریکارڈکیا گیا،گلبرگ 484 ،ماڈل ٹائون میں 470 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔
ڈی ایچ اے فیز 2 میں 456،علامہ اقبال ٹائون اور ملحقہ علاقوں میں 320 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا ہے۔پنجاب یونیورسٹی 323 ،ایڈن کاٹیجز میں 342 ، انارکلی بازار اور ملحقہ علاقوں میں 370 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا کوئی امکان نہیں ہے،شہرکاکم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری تک جانے کاامکان ہے۔
دوسری جانب پنجاب پولیس سموگ کے خاتمے کے لئے ان ایکشن، لاہور میں 6 افراد گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ۔ سموگ کا باعث بننے والی ماحول دشمن سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں تیز، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور میں 6 افراد گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ فصلوں کی باقیات کو جلانے اور فضائی آلودگی پھیلانے والے افراد نرمی کے حقدار نہیں ہیں۔
مشہور خبریں۔
عالمی بینک کی پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کیلئے 35 ملین ڈالر کی پیشکش
🗓️ 24 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کیلئے
ستمبر
چینی صدر کی طالبان سفیر کے ساتھ ملاقات
🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: ایک سرکاری تقریب میں چینی صدر شی جن پنگ نے
جنوری
امریکی تاریخ جرائم اور لوٹ مار سے سیاہ
🗓️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں: جمعرات کو ایک تقریر میں شامی صدر بشار الاسد کے
دسمبر
صیہونی حکومت کے خلاف مشترکہ آپریشن میں یمنیوں کے اہداف کیا ہیں؟
🗓️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: لبنانی اخبار الاخبار کے مطابق غزہ میں فلسطینی قوم کی
جولائی
فلم انڈسٹری اور سیاست کو چلنے ہی نہیں دیا جاتا، صبا حمید
🗓️ 29 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا حمید کا کہنا ہے کہ پاکستان
نومبر
نائیجر کی ایک مسجد پر مہلک حملہ
🗓️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں: گزشتہ ہفتے مسلح افراد نے اس علاقے میں ایک مسجد پر
اکتوبر
سینیئر فنکار ڈھکے، چھپے الفاظ میں نئے فنکاروں کی بے عزتی کرتے ہیں، نمرہ مہرہ
🗓️ 27 ستمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ و موسیقار نمرہ مہرہ نے شکوہ کیا
ستمبر
ترکی کے استنبول ہوائی اڈے پر امریکی سفارتکار گرفتار
🗓️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:ترک سکیورٹی حکام نے استنبول کے ہوائی اڈے پر امریکی قونصلر
دسمبر