?️
لاہور(سچ خبریں) صوبائی دارلحکومت پنجاب میں لاہور میں ڈیلٹا کے بعد کورونا کی ایک اور قسم کے کیسز سامنے آگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈیلٹا کے 12 جبکہ ایپسیلون کے 3 کیسز سامنے آئے اب تک پنجاب میں ڈیلٹا قسم کے 550 مریض جبکہ ایپسیلون قسم کے 49 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں کورونا سے متاثر تشویشناک مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، شہر میں ڈیلٹا اور ایپسیلون وائرس کے کیسز میں سامنے آرہے ہیں۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ڈیلٹا اورایپسیلون قسموں کے کل 15 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اب تک پنجاب میں ڈیلٹا قسم کے 550 مریض جبکہ ایپسیلون قسم کے 49 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صرف اور صرف ویکسینیشن ہی کورونا کیخلاف موثرعلاج ہے، کورونا ویکسین لگوانے والے افراد متاثرہوسکتے ہیں مگر ان افراد میں بیماری کی شدت کم ہوگی، کورونا سے بچاو کیلئے 15سال سے زائدعمر کے تمام افراد کا فوری ویکسین لگوانا ناگزیر ہے۔
دوسری جانب صوبے میں مہلک وبا کی صورتحال کے حوالے سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا کے 880 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی گنجائش اضافہ کے بعد اب 50 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
وزیر صحت کے مطابق پنجاب میں روزانہ 4 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا رہی ہے، اب تک پنجاب کی 5 کروڑسے زائد آبادی کو کورونا سے بچاؤ کی پہلی ڈوز لگ چکی ہے اور کوشاں ہیں کہ سال کے آخر تک 70 فیصد آبادی کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگ جائے۔
جبکہ واضح رہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 81 افراد انتقال کر گئے جبکہ 1ہزار 897 نئے کیسز بھی سامنے آئے ،ملک میں کورونا کیسزکی شرح کم ہو کر تقریبا ً4 فی صد کے قریب رہ گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
بائیڈن کا غزہ میں تین مراحل پر مشتمل جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی تجویز کا اعلان
?️ 3 جون 2024سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں
جون
مغربی کنارے پر آج کے صہیونی حملے میں 5 شہید
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی فوج نے ایک بار پھر مغربی کنارے
ستمبر
اپنے ہی بنائے معیار سے گرنے کی وجہ کیا ہے؟ نعمان اعجاز
?️ 28 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے
اگست
سعودی عرب میں ایک بار پھر پھانسیوں کا بازار گرم
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:سعودی وزیر داخلہ کے بیان کے مطابق ، عبد الرحمن فارس
جون
نسل پرست دہشتگردوں کی ہوا نکل گئی
?️ 22 مئی 2021سچ خبریں:عراقی کی صدر تحریک کے رہنما نے صیہونی حکومت کے خلاف
مئی
صیہونیوں کا غزہ جنگ کے معاملے میں دھوکہ: مزاحمت کو غیرمسلح کرنا محض بہانہ
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کی جانب سے غزہ پٹی میں مزاحمت کو غیرمسلح
مئی
بائیڈن کے ٹوکیو دورے کے خلاف جاپانیوں کا احتجاج
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:سینکڑوں جاپانیوں نے امریکی صدر کے دورہ ٹوکیو کے خلاف احتجاج
مئی
کیاجنوبی کوریا ایٹمی بم بنانے جا رہا ہے؟
?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں: شاید اس اتحاد کو بچانے کا واحد راستہ جنوبی کوریا
اکتوبر