لاہور میں عمران خان کی سیکیورٹی خیبرپختونخوا پولیس کے سپرد، پنجاب پولیس نالاں

?️

لاہور:(سچ خبریں) لاہور میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے خیبرپختونخوا کے پولیس کمانڈوز کی تعیناتی کو پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے ’باعث تذلیل‘ سمجھا جارہا ہے۔

 اس تاثر کی اس وقت توثیق ہوئی جب عمران خان کی زمان پارک کی رہائش گاہ پر خیبرپختونخوا کے پولیس کمانڈوز نے مبینہ طور پر پنجاب پولیس کے چند سینیئر افسران کو حفاظتی حصار کو عبور کرنے سے روک دیا۔

حکومت خیبرپختونخوا نے عمران خان کی سیکیورٹی سنبھالنے کے لیے اعلیٰ تربیت یافتہ ایلیٹ فورس کے 50 کمانڈوز لاہور بھیجے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ اور اس کے آس پاس تعینات خیبرپختونخوا پولیس اہلکاروں کو عمران خان کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے کسی بھی ہنگامی صورت حال کی صورت میں آزادانہ طور پر فیصلہ کرنے اور کارروائی کرنے کی سختی سے تاکید کی گئی ہے۔

ایک سینیئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ حکومتِ پنجاب کے محکمہ داخلہ نے محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کو ایک باضابطہ درخواست بھیجی تھی جس میں عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی خدمات طلب کی گئی تھیں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب نے خیبرپختونخوا کو مذکورہ درخواست بھیجنے سے قبل باضابطہ طریقہ کار کے مطابق پنجاب یا لاہور پولیس کے اعلیٰ حکام سے کوئی تجاویز طلب نہیں کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کی اعلیٰ کمان لاہور میں عمران خان کے لیے خیبرپختونخوا پولیس سے سیکیورٹی مانگنے کے حکومتی فیصلے پر ناخوش ہے اور اسے ملک کی سب سے بڑی اور انتہائی پیشہ ورانہ صوبائی پولیس فورس کی توہین کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام نے سوال اٹھایا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی میں دوبارہ کسی کوتاہی کا ذمہ دار کون ہوگا کیونکہ اب لاہور پولیس کو عمران خان کے سیکیورٹی معاملات ترتیب دینے کی اجازت نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ پنجاب پولیس کے پاس بھی ایلیٹ پولیس کمانڈوز موجود ہیں جنہیں خاص طور پر اعلیٰ شخصیات اور وی وی آئی پی موومنٹ کی حفاظت کے لیے تربیت دی جاتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں عمران خان کی سیکیورٹی کو ’آؤٹ سورس‘ کرنے کا فیصلہ حکومت پنجاب کی اپنی پولیس فورس پر عدم اعتماد کو ظاہر کرتا ہے، خدشہ ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ حالات میں صوبے کی پہلے سے ’سیاست زدہ پولیس‘ کے حوصلے پست کر سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں خیبر پختونخوا پولیس کمانڈوز کی تعیناتی کی مخصوص مدت کے دوران رہائش اور خوراک سمیت تمام اخراجات حکومتِ پنجاب برداشت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کمانڈوز کا تعلق خیبرپختونخوا پولیس کی اعلیٰ تربیت یافتہ کمپنیوں ’ریپڈ رسپانس فورس‘ اور ’اسپیشل کومبیٹ یونٹ‘ سے ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس نے بھی عمران خان کی رہائش گاہ پر 500 کے قریب اہلکاروں پر مشتمل بھاری فورس تعیناتی کر رکھی ہے جن میں 60 اعلیٰ تربیت یافتہ پنجاب ایلیٹ پولیس کمانڈوز بھی شامل ہیں۔

مزید برآں انہوں نے بتایا کہ ایلیٹ پولیس کی 4 خصوصی گاڑیاں بھی عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر کھڑی کی گئی ہیں، ان حفاظتی اقدامات کے علاوہ پیٹرولنگ پولیس فارمیشنز بھی موجود ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق عمران خان کی سیکیورٹی مینجمنٹ نے لاہور میں ان کی رہائش گاہ کی تمام کھڑکیوں پر بلٹ پروف شیشے لگانے کے لیے ایک نجی فرم کی خدمات حاصل کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نئے سیکیورٹی اقدامات عمران خان کی جان کو لاحق سنگین خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے تجویز کیے گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

باب المندب کے اسٹریٹجک پہاڑی علاقوں پر یمنی انصار اللہ کا کنٹرول 

?️ 14 ستمبر 2026سچ خبریں:یمنی ذرائع نے اسکائی نیوز عربی سے بات کرتے ہوئے اطلاع

وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ روس کا حتمی شیڈول سامنے آگیا

?️ 23 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کے دورہ روس کا حتمی

کشمیریوں نے کبھی جموں وکشمیر کو بھارت کا حصہ تسلیم نہیں کیا: حریت کانفرنس

?️ 10 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

علی ہجویریؒ کا مزار روحانی سکون، برداشت اور ہم آہنگی کا عظیم مرکز ہے۔ نوازشریف

?️ 1 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ علی

امریکہ اپنا اشتعال انگیز رویہ بند کرے:چین

?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:چین کی وزارت قومی دفاع نے جمعہ کو شیشا جزائر کے

حکومت کی وعدہ خلافی پر بلاول ناراض، احتجاجاً جوڈیشل کمیشن سے اپنا نام واپس لیا

?️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

صیہونیست "جنگ بندی” یا "تابوتوں کے استقبال” کے دو راستوں کے درمیان 

?️ 7 جون 2025سچ خبریں: ابو عبیدہ، عزالدین قسام بریگیڈز کے ترجمان نے اعلان کیا

’امید ہے نئی عسکری قیادت ملت و ریاست کے درمیان اعتمادکے فقدان کو ختم کرےگی‘

?️ 30 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے