لاہور میں بسنت فیسٹیول سے ثقافت بحال ہوئی۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور میں بسنت فیسٹیول سے ثقافت بحال ہوئی۔

صوبائی دارالحکومت میں بسنت فیسٹیول کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ بسنت پنجاب کے کلچر میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے، بسنت کے تہوار کو کامیاب بنانے میں عوام نے اہم کردار ادا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو بھی شاباش دیتی ہوں، محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی شاباش دیتی ہوں، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے بہت اچھا کام کیا، میڈیا نےبھی پنجاب کا مثبت امیج اُجاگرکیا، فارن میڈیا نے بھی پنجاب کے کلچر کو اُجاگر کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں بسنت کی بحالی سے ثقافت بحال ہوئی، کراچی، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزادکشمیر، گلگت بلتستان سے لوگ بسنت منانے آئے، بسنت کے دوران لوگوں نے اپنے دُکھ اور اختلافات بھلا دیے۔ مریم نواز نے کہا کہ لاہور کے عوام نے میرے اعتماد کی لاج رکھی، پی ٹی آئی نے اتوار کے دن ہڑتال کی کال دی، پنجاب میں زیرو شٹرڈاؤن ہڑتال تھی، لاہور کے شہریوں نےہڑتال کو اگنور کیا، لوگوں نے جلاؤگھیراؤ، فساد، فتنہ کے کلچر کو مسترد کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ارب پتی لوگوں نےغریب عوام کونقصان پہنچانے کے لیے ہڑتال کی کال دی، پنجاب نے منفی باتیں پھیلانے والوں کی ہڑتال کی کال کومسترد کر دیا، گلے پر ڈور پھرنے کے دو، تین واقعات ہوئے ہیں، میں ابھی کہوں گی چند دنوں تک سیفٹی راڈ لگا کر رکھیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ٹریفک پولیس نے کوئی زور زبردستی سے کام نہیں لیا، پیار سے بات کی، انفرادی غلطی کی وجہ سے چند واقعات ہوئے ہیں، ایک بھی موت گلا کٹنے سے نہیں ہوئی، پہلے بسنت کو خونی بسنت کہا جاتا ہے، لوگوں کے گلے کٹتے تھے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں سب سے زیادہ جینزی کے لیےخوش ہوں، بسنت کے دنوں عوام نے خوشی خوشی قانون پرعمل درآمد کیا، کوئی ناراض نہیں ہوا، قوم نے بہت تکلیف دہ وقت دیکھے ہیں، بسنت کے دنوں میں اربوں روپے کا کاروبار ہوا، مجھے ریکوسٹ آئی کہ بسنت کا وقت بڑھا دیا جائے۔

مشہور خبریں۔

الجولانی کی صیہونیوں کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش

?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:الجولانی کی امریکی حمایت کے حصول کی کوشش میں اسرائیل

پاکستان کی امریکہ اور ایران مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کی پیشکش

?️ 14 اپریل 2026سچ خبریں:پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور

یمن کی میزائل قوت اور امریکہ و اسرائیل کی صنعاء کے سامنے بے بسی  

?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:روسی عسکری جریدے کی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ

جرمنی میں Schultz کی چانسلر شپ کا خاتمے

?️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: آسٹریا کے اخبار اسٹینڈرڈ نے ایک مضمون میں لکھا ہے

موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے 30 سال تک کی پیشگوئیاں درست ثابت

?️ 1 ستمبر 2025سچ خبریں: نئے مطالعے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی

کیا غزہ میں جنگ بندی سے بحیرہ احمر میں فوجی محاذ آرائی ختم ہوجائے گی؟

?️ 29 فروری 2024سچ خبریں:مغربی ایشیا کے علاقے کے ایک ماہر نے بحیرہ احمر میں

متحدہ عرب امارات کی زلنسکی کو اقتصادی پیشکش

?️ 6 مارچ 2025 سچ خبریں:ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ متحدہ عرب

اسپیکر نے جوڈیشل کمیشن کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کے نام بھجوادیے

?️ 2 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جوڈیشل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے