?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف درج 3 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔
لاہور میں درج 3 مقدمات میں ضمانت کے لیے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف انسداد دہشتگری کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں اُن کی درخواست پر جج اعجاز بٹر نے سماعت کی۔
دوران سماعت عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ’عمران خان عدالت کے سامنے موجود ہیں‘۔
جج نے ہدایت دی کہ ’عدالتی عملہ عمران خان کی حاضری کا پروسیجر مکمل کرے‘۔
بعدازاں عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو ایک، ایک لاکھ کا مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت 4 اپریل تک منظور کرلی اور پولیس کو عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا۔
جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ہدایت دی کہ ’آپ نے کسی بھی تاریخ پر غیر حاضر نہیں ہونا اور آپ شامل تفتیش بھی ہوں‘۔
فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ ’آئندہ اتنے لوگوں کے ساتھ کیس نہیں سنوں گا‘۔
قبل ازیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں درج 3 مقدمات میں ضمانت کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر نے عبوری ضمانتوں کی درخواستیں دائر کی تھیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں ،پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر کے پولیس کو گرفتاری سے روکے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف تھانہ ریس کورس میں دہشتگردی دفعات کے تحت تین مقدمات درج ہیں۔
مشہور خبریں۔
یوکرین جنگ کے بارے میں ایران کا مؤقف
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:ایران نے روس کو ایرانی جدید ٹیکنالوجیز کی فروخت سے متعلق
جولائی
پرویز الہٰی کی ڈی نوٹیفائی کرنے کےخلاف درخواست پر بننے والا لارجر بینچ ٹوٹ گیا
?️ 23 دسمبر 2022 لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی سماعت
دسمبر
یمن میں اقوام متحدہ کے 5 ملازمین رہا
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے اعلان کیا کہ
اگست
مجھ سے رابطے کا کوئی فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ
?️ 5 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے وفاقی
اکتوبر
سکرنڈ میں رینجرز کی کارروائی کے خلاف احتجاج، نگران وزیراعلیٰ کا انکوائری کا حکم
?️ 29 ستمبر 2023سندھ:(سچ خبریں) سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے
ستمبر
سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ کے بارے میں قیاس آرائیاں
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں:لبنانی میڈیا میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن
فروری
صہیونی ریاست کا بعلبک پر وحشیانہ حملہ، 30 شہید
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:صہیونی ریاست کے لبنان پر وحشیانہ حملے میں متعدد افراد شہید
نومبر
وزیر اعلی پنجاب نے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
?️ 6 جنوری 2022فیصل آباد(سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب نے
جنوری