?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی جانب سے جیل بھرو تحریک میں گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چوہدری کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں حراست میں غیر قانونی کیا ہے، آپ نے خود جیل بھرو تحریک شروع کی، آپ کی درخواست قابل سماعت کیسے ہے؟۔
فواد چوہدری کے وکیل سکندر ذوالقرنین نے کہا کہ یہ سب سیاسی قیدی ہیں، رولز میں سیاسی قیدیوں کے بارے میں واضح بتایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کے طور پر جیل بھرو تحریک شروع کی گئی اور رہنماؤں نے اپنے آپ کو خود گرفتاری کے لیے پیش کیا۔
اس موقع پر سرکاری وکیل نے کہا کہ پٹیشن کے ساتھ کوئی ایسا ثبوت نہیں کہ تحریک انصاف کے لوگ حراست میں ہیں، یہ لوگ اپنی مرضی سے حراست میں گئے تھے، میں متعلقہ اتھارٹیز سے ہدایات لے لیتا ہوں۔
جسٹس طارق سلیم نے سرکاری وکیل سے کہا کہ آپ ہدایات لے لیں اور عدالت کو آگاہ کریں۔
بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے نظر بندی کے احکامات معطل کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی رہائی کے احکامات جاری کردیے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے اعلان کے بعد 22فروری کو جیل بھرو تحریک کے پہلے روز پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری جنرل اسد عمر سمیت دیگر سینئر قیادت ’جیل بھرو تحریک‘ کے تحت لاہور میں گرفتاری دینے کے لیے زبردستی پولیس کی گاڑی میں سوار ہوگئی تھی۔
بعد ازاں ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ کپتان کی کال پر جیل بھرو تحریک کی قیادت کرتے ہوئے وعدے کے مطابق پہلی گرفتاری دینا باعثِ فخر ہے، یہ تحریک تب تک جاری رہے گی جب تک امپورٹڈ حکومت ملک میں جاری لاقانونیت ختم نہیں کردیتی اور عوامی عدالت میں گزشتہ 10 ماہ کی تباہ کاریوں کا حساب نہیں دیتی۔
فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جیل بھرو زندان بھرو تحریک کے پہلے مرحلے میں 700 لوگ گرفتار ہوئے لیکن باضابطہ طور پر صرف 81 کے لگ بھگ گرفتاریاں کی گئیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ باقی لوگ یا تو رہا ہو گئے یا مختلف تھانوں میں ہیں، ابھی مکمل معلومات حاصل کر رہے ہیں کہ کس کارکن کو کہاں رکھا گیا ہے، بہرحال خوف کا بت ٹوٹ چکا ہے۔
تاہم بعدازاں ان رہنماؤں کی گرفتاری کے بعد فواد چوہدری کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری اور دیگر کی جانب سے بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
جمہوریہ آذربائیجان کی فوج آرمینیا سرزمین کو چھوڑ دے
?️ 11 اکتوبر 2022روس کا دورہ کرنے والے آرمینیائی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پیر کے
اکتوبر
امریکی نمائندے کی دمشق کو مزاحمتی محاذ کے خلاف ساتھ ملانے کی کوششیں
?️ 13 نومبر 2025 امریکی نمائندے کی دمشق کو مزاحمتی محاذ کے خلاف ساتھ ملانے
نومبر
صہیونی حکومت کو بحران حالات کا سامنا
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: جوں جوں غزہ کی جنگ طویل ہوتی جارہی ہے، مقبوضہ فلسطین
جون
کیا محمد بن سلمان کا بادشاہی کا خواب پورا ہو گا؟
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے متزلزل انداز نیز اندرونی
نومبر
حماس: الاقصیٰ طوفان خطے کے سیاسی اور عسکری میدان میں ایک اہم موڑ تھا
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے الاقصیٰ طوفان کی
اکتوبر
واشنگٹن نے نتن یاہو کے ہاتھوں پر پانی پھیر دیا مزاحمتی ہتھیاروں کے حل سے عاجز
?️ 4 دسمبر 2025 واشنگٹن نے نتن یاہو کے ہاتھوں پر پانی پھیر دیا ،مزاحمتی
دسمبر
کیا بائیڈن غزہ کی جنگ ختم کر پائیں گے؟
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں سے شائع ہونے والے اسرائیلی اخبار Ha’aretz نے
نومبر
بگرام بیس کے حوالے سے ہیبت اللہ اخوندزادہ کی سینئر طالبان رہنماؤں سے اہم ملاقات
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: افغان ذرائع نے المیادین کو بتایا ہے کہ طالبان کے رہبر
ستمبر