لانگ مارچ کے حوالے سے سپریم کورٹ میں سماعت مقرر

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے لانگ مارچ روکنے کیلئے راستوں کی بندش اور چھاپوں کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل کیس کی سماعت کرے گا،جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

قبل ازیں اسلام آبادمیں تحریک انصاف کے خلاف حکومتی انتقام سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی ، سماعت اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کی.

درخواست پی ٹی آئی کے راہنما عامر کیانی کی جانب سے دائر کی گئی ان کے وکیل بیرسٹرعلی ظفر نے بتایا کہ موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر درخواست دائر کی ہے،عدالت فریقین سے جعلی ایف آئی آردرج کے حوالے سے استفسار کرے. درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی راہنماﺅں کوگرفتار،دھمکیاں دینے سمیت ہراساں کیاجارہاہے ان کے خلاف سیاسی بنیاد پر مقدمات درج کیے جارہے ہیں عدالت لوگوں کے جمع ہونے پر وفاقی حکومت کو کارروائی سے روکے.

وکیل نے استدعا کی کہ عدالت فریقین سے جواب طلب کرے اور پرامن احتجاج،ریلی،اجتماع اسلام آبادمیں کرانے کی اجازت دی جائے وفاقی حکومت کسی بھی طرح مارچ یا ریلی میں مداخلت نہ کرے تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے چیف جسٹس نے کہا جلسوں سے متعلق سپریم کورٹ کا حکم موجودہے لہذا انتظامیہ سپریم کورٹ کے حکم روشنی میں انتظامیہ عمل کرے.

چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ خدا نخواستہ دہشت گرد نہ آ جائیں آپ ضلعی انتظامیہ سے اجازت لیں چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کی دھرنا کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا سپریم کورٹ نے جلوسوں کے حوالے سے اصول طے کر دیے تھے، جو بھی حکومت میں ہو، قانون کے مطابق فیصلہ کرے، عدالت صرف یہ کہہ سکتی ہے بنیادی حقوق کومد نظر رکھا جائے. جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ میں کیسے حکم جاری کردوں اگر کوئی حادثہ ہوجائے ،دہشت گرد گھس جائیں تو کون ذمہ دار ہوگا؟بیرسٹر علی ظفر نے عدالت کو مزید دلائل دینے کے لئے وقت مانگ لیا تحریک انصاف کا احتجاج روکنے کے خلاف درخواست پر وقفے کے بعد دوبارہ سماعت کا آغاز ہوا تو چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ نے کہا 2014 کا آرڈر دیا تھا ، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پرحملہ ہوااور ایس ایس پی پر تشدد کیا گیاعدالت نہیں کہہ رہی کہ آپ کی پارٹی نے ایسا کیامگر کیا اس واقعہ سے انکار کیا جا سکتا ہے؟چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عدالت آرڈر پاس کرے اور پھر واقعہ ہو جائے تو ذمے دار کون ہو گا؟ ایس ایس پی رینک افسر سے جو ہوا اس میں ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا 2019 کے دھرنے والے کیس کامتعلقہ حصہ پڑھ لیں.

بیرسٹر علی ظفر نے کہا لانگ مارچ سے متعلق عدالت کے دائرہ کار سے گرفتاریوں کو روکا جائے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا آپ نے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے؟ تو بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ ہم نے 25 مئی کو ریلی کے لیے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو درخواست دی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیئے اور کہا یقینی بنائیں کہ غیر ضروری طور پر کسی کو ہراساں نہ کیا جائے بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 27 مئی تک ملتوی کردی .

مشہور خبریں۔

امریکی فوجی اتحاد کامیاب ہے یا مزاحمت؟

?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:15 اکتوبر کو الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز سے ہی چار

وفاق، صوبے 600 ارب روپے ’سرپلس‘ دینے پر متفق

?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کے تحت تقریباً 15 سال

دو ریاستی منصوبے کی سرکاری ناکامی کی وجوہات

?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:میدان اور حفاظتی اثرات کے علاوہ الاقصی طوفان نے خطے میں

ترکی کی انٹیلی جنس تنظیم کے سربراہ کا عراق کے کردستان کا دورہ

?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: عراق کے کردستان ریجن کا دورہ کرنے والے ترک انٹیلی

کیا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کے فیصلے پر سب ارکان راضی ہیں؟

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا

متحدہ عرب امارات میں شباک کا سربراہ بینیٹ کے ساتھ کیا کر رہا تھا؟

?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں: عبرانی زبان کے چینل کان نے اس حوالے سے خبر دی

سابق صیہونی اہلکار: اسرائیل غزہ کی پٹی میں جزوی معاہدے کا خواہاں ہے

?️ 2 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے بحران اور مذاکراتی یونٹ کے سابق سربراہ

ایران اور امریکہ کے درمیان غیر مستقیم مذاکرات کے دوسرے دور کا ممکنہ میزبان 

?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی خبررساں ویب سائٹ آکسیوس نے باخبر ذرائع کے حوالے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے