?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کا لانگ مارچ نزدیک پہنچنے کے پیشِ نظر اسلام آباد پولیس نے احتجاج کے دوران امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد کے داخلی مقامات پر تعینات اہلکاروں کو باڈی کیمروں سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لانگ مارچ کے دوران اگر مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے یا سرکاری املاک کو تباہ کرنے کی کوشش کی تو ان کیمروں کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگز کو مجرموں کی شناخت اور گرفتار کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں داخلی مقامات سمیت دیگر حساس مقامات پر بھی اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ پولیس نے شفافیت کی خاطر باڈی کیمروں کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی حکومت کے دور میں بھی پولیس نے بدتمیزی اور بھتہ خوری کی شکایات کے بعد چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کو باڈی کیمروں سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
تاہم یہ پہلا موقع ہوگا کہ امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے اور ممکنہ شرپسندوں کی نشاندہی کے لیے اسلام آباد میں کیمرے استعمال کیے جائیں گے۔
پہلے مرحلے میں ان کیمروں کی کارکردگی جانچنے کے لیے لگ بھگ 10 کیمرے منگوائے گئے ہیں اور پائلٹ فیز کے بعد مزید کیمرے منگوائے جائیں گے۔
یہ کیمرے نائٹ ویژن کی صلاحیتوں سے لیس ہیں اور ویڈیوز کے ساتھ ساتھ آڈیو بھی ریکارڈ کر سکتے ہیں۔
اسی طرح رینجرز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اہلکار بھی لانگ مارچ کے دوران اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہفتے کو اعلان کیا تھا کہ وہ 26 نومبر کو راولپنڈی میں ہونے والے لانگ مارچ میں ذاتی طور پر شرکت کریں گے۔
اسی روز اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) میں جمع کرائی گئی ایک رپورٹ میں اسلام آباد پولیس نے آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے پولیس اہلکاروں کے ساتھ اپنے حادثاتی تصادم کا خدشہ ظاہر کیا تھا جو کہ لانگ مورچ کو سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں۔
آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کی زیرصدارت ایک اجلاس میں اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اسلام آباد پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان کے پولیس نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد اور ریڈ زون کی جانب ممکنہ مارچ کے پیش نظر انتظامیہ 26 نومبر کو راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخلہ بند کر سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی سیاسی سرگرمی کے لیے اسلام آباد انتظامیہ سے اجازت لازمی ہوگی، ریڈ زون کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس، ایف سی اور رینجرز کو تعینات کیا جائے گا اور سیکیورٹی کو بہتر بنایا جائے گا۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا کہ دہشت گردی کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیے جائیں گے، کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔
دریں اثنا راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور شبلی فراز نے سٹی پولیس آفس میں ایک ملاقات کی جس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبائی پولیس کے سیکیورٹی پروٹوکول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے سی پی او راولپنڈی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں مارچ کے شرکا کے سیکیورٹی پروٹوکول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
جیل اصلاحات سے متعلق کمیٹی میں پی ٹی آئی کی حامی خدیجہ شاہ بھی شامل
?️ 3 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے پنجاب
نومبر
یمن میں سعودی اتحاد کی جارحانہ بمباری؛12 افراد شہید
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کے صوبہ صنعا پر سعودی اتحاد کی جانب سے کی
جنوری
اسلام آباد: ہائیکورٹ کے نئے ججز کی حلف برداری
?️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحٰق
دسمبر
نصراللہ نے صیہونیوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
?️ 9 جون 2021سچ خبریں:رائے الیوم نے اپنے اداریے میں لکھاکہ لبنان میں حزب اللہ
جون
سعودی عرب میں صحافیوں پر ظلم بند کرنے کی اپیل
?️ 5 نومبر 2022سچ خبریںانسانی حقوق کی ایک تنظیم نے سعودی عرب میں آزادی بیان
نومبر
حماس: میتھیو ملر کے اعترافات صیہونی حکومت کے ساتھ امریکی تعاون کی نشاندہی کرتے ہیں
?️ 3 جون 2025سچ خبریں: حماس تحریک نے صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے بارے
جون
انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کو اوباما کی وارننگ
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے کووِڈ 19 کے انفیکشن اور
جولائی
یونیسکو کو افغان لڑکیوں کی مسلسل تعلیمی محرومی پر تشویش
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سائنسی، ثقافتی اور تعلیمی ادارے یونیسکو نے افغانستان
مارچ