قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے۔ وزیراعظم

شہبازشریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے، موجودہ بجٹ میں معاشی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے حجاج کرام کو حج کی مبارکباد دی، وزیراعظم نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین میں جاری بربریت عصر حاضر کا بدترین ظلم ہے،عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے، گزشتہ سوا سال کئی چیلنجز کا سامنا رہا، عام آدمی اور تنخواہ دار طبقے نے بڑی قربانیاں دی ہیں، معیشت میں استحکام کے مثبت اشاریئے سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ میں معاشی طور پر مضبوط ملک کو شکست فاش دی ہے، معاشی میدان میں بھی مخالفین کو شکست دے کر ملکی مستقبل تابناک بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، ملکی سلامتی و دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ سب کو مل کر شبانہ روز محنت سے آگے بڑھنا ہوگا، معاشی کامیابیوں میں تمام اداروں نے کردار ادا کیا، بجٹ کے حوالے سے خزانہ سمیت تمام وزارتوں کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے سے دستبردار نہیں ہوسکتا، بھارت پانی کو بطور ہتھیاراستعمال نہیں کر سکتا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل اور ترکی کے شام کے حوالے سے مذاکرات بے نتیجہ

?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:صہیونی ریاست کے میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ باکو میں

امریکی یمن سے خوفزدہ؛ وجہ؟

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: امریکی اہلکار نے المانیتور سے بات چیت میں اس بات

بائیڈن یوکرین کے لیے امریکی کانگریس سے کیا مانگنا چاہتے ہیں؟

?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اس ملک

ہمت سے کام لو گے تو بن سلمان سے جان چھڑا سکتے ہو؛ سعودی حزب اختلاف کا عوام سے خطاب

?️ 16 فروری 2021سچ خبریں:سعودی حزب اختلاف کی جماعت کی ترجمان نے زور دے کر

ہم الحشد الشعبی کی تاریخ کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں:فالح الفیاض

?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے شہید قاسم سلیمانی کی

وزیر دفاع نے آرمی ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کا عندیہ دے دیا

?️ 17 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ

امریکی حکام کے لبنانی حکومت کو سخت پیغام جاری

?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں: الحدث نیوز نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق، امریکی خزانہ کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے