قوم شہدا کے وقار کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی، آرمی چیف

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو نقصان پہنچانے میں ملوث افراد کو معاف کرے گی اور نہ ہی بھولے گی۔

آرمی چیف کے یہ ریمارکس قوم یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر سامنے آئے۔ شرکا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان شامل تھے, تاہم سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل قمر جاوید باجوہ کی موجودگی، جو اپنے جانشین کے ساتھ بیٹھے نظر آئے، پر تبصرے سامنے آئے۔

جنرل عاصم منیر، ریٹائرڈ جنرل قمر باجوہ، فوج اور پولیس کے اعلیٰ افسران، مذہبی اسکالرز، سول سوسائٹی اور کرکٹرز نے بھی یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، ریٹائرڈ افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ان شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک و مادر وطن کی سالمیت، خودمختاری اور عزت کو یقینی بنانے کے لیے فرض کی ادائیگی میں لازوال قربانیاں دیں۔

بعدازاں آرمی چیف نے اسلام آباد پولیس لائنز میں پولیس شہداء کے اہل خانہ سے بھی خطاب کیا، پولیس ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ان کا استقبال کیا۔

انہوں نے پولیس افسران اور شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

تقریب کے دوران خطاب میں جنرل عاصم منیر نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

فوج کے میڈیا ونگ نے ان کے حوالے سے کہا کہ ’پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاست کی علامت اور دفاعی لائن ہیں جو ملک و قوم کے وقار کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے‘۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’جنرل عاصم منیر نے شہدا کے اہل خانہ سے کہا کہ پاکستان کے عوام اور پاک فوج قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔‘

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج شہدا کے تمام بچوں کی وارث ہے،شہدا کی لازوال قربانیوں کی بدولت آپ سے ہمارا رشتہ مثالی اور ہمیشہ قائم رہنے والا ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے جمعرات کو یومِ تکریمِ شہدا پاکستان کے موقع پر اسکول کے بچوں سے غیر رسمی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

یومِ تکریمِ شہدا پاکستان پر آرمی چیف نے اسکول کے بچوں جن میں شہدا کے بچے بھی شامل تھے ،سے ملاقات کی۔سکول اور شہداکے بچوں کے سروں پر دستِ شفقت رکھتے ہوئے آرمی چیف نے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک فوج شہدا کے تمام بچوں کی وارث ہے۔

آرمی چیف نے بچوں سے کہا کہ شہدا کی لازوال قربانیوں کی بدولت آپ سے ہمارا رشتہ مثالی اور ہمیشہ قائم رہنے والا ہے، پاک فوج ہمیشہ آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا سینیٹر مشاہد حسین سید کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں قومی سلامتی اور عوامی بہبود سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

کارروائی کے آغاز میں کمیٹی کے اراکین نے یوم شہدا کے موقع پر فاتحہ خوانی کرکے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اجلاس کے دوران کمیٹی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں افواج پاکستان کے ساتھ ’غیر متزلزل یکجہتی‘ کا اظہار کیا گیا اور 9 مئی کو ہونے والے آتش زنی اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت کی گئی۔

قرارداد میں ملک کے اندر امن، استحکام اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے کمیٹی کے پختہ عزم کی عکاسی کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ شفاف تحقیقات کے بعد قانون کے مطابق عمل کرتے ہوئے مجرموں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں بچوں کے لیے مہلک ترین سال

🗓️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ یہ سال مقبوضہ

مستونگ میں ایک آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک

🗓️ 8 مارچ 2021مستونگ (سچ خبریں) مستونگ میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کرتے ہوئے

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

🗓️ 12 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)بجلی کی قیمتوں میں ایک بار اضافہ کیا جا رہا

سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا

🗓️ 2 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پرپابندی کا فیصلہ

سعودی عرب کی نظر میں مسئلہ فلسطین کا کیا حل ہے؟

🗓️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ نے ایک آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل

فلسطین کی تاریخ ہنیہ کے قتل سے ختم نہیں ہوگی؟

🗓️ 3 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیلی قبضے سے نجات کے لیے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی

امریکہ کو مشروط گرین لائٹ

🗓️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ

افغانستان میں روزانہ 167 بچے مرتے ہیں: عالمی ادارہ صحت

🗓️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے