?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تنظیم کے دھرنے سے متعلق بھی بڑے فیصلے کئے گئے ہیں اور تمام وزراء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کالعدم جماعت کے مارچ پر تبادلہ خیال سمیت قومی سلامتی کےدیگر امورکی حکمت عملی پربھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، نیول چیف امجد خان نیازی، ایئرچیف ظہیر احمد بابر،ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایف آئی اے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، فوادچوہدری، پرویزخٹک ، نورالحق قادری نےشرکت کی۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کالعدم جماعت کیساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہ کئے جائیں اور نہ ہی کسی کو ریاست کی رٹ کو چیلنج نہیں کرنے دیا جائے گا۔اہم ترین اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا، متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ مذکرات کے دروازے بند نہ کئے جائیں، خواہش ہے معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو جائیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے اور ریاست کی رٹ کو ہر حال میں قائم رکھنا ہے، وزیراعظم آفس قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا متعلق اعلامیہ جاری کرے گا۔گذشتہ روز وزیرداخلہ شیخ رشید نے مظاہرین کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بس بہت ہوگیا، مظاہرین واپس چلے جائیں، حکومت جھکےگی نہ یرغمال بنےگی ، ریاست کی رٹ ہرصورت قائم کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام مطالبات تسلیم کر لیے تھے احتجاج کا کوئی جواز نہیں اگر مظاہرین واپس مرکز چلےجائیں تو ان سے بات چیت کیلئے تیار ہے، جی ٹی روڈ بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جی ٹی روڈ اہم شاہراہ ہے اسے بند نہیں کیا جاسکتا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دو ٹوک کہا تھا کہ سڑکیں خالی ہونے تک مذاکرات نہیں کریں گے اور پولیس اہلکاروں کوشہید کرنےوالوں کو بھی حوالے کرنا ہوگا، محب وطن لوگ خود کو احتجاج سے لاتعلق کریں اور گھروں کوجائیں۔
مشہور خبریں۔
شاعر احمد فرہاد کے خلاف آزاد کشمیر میں درج ایف آئی آر سامنے آگئی
?️ 29 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شاعر احمد فرہاد کے خلاف تھانہ دھیر کوٹ
مئی
صدر مملکت کی جانب سے احتساب ترمیمی بل پر بھی دستخط کرنے سے انکار
?️ 20 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب بیورو (نیب)
جون
بولی وڈ فلموں میں کام کی پیش کش کی باتوں پر مجھے جھوٹا کہا گیا، عمران عباس
?️ 22 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار عمران عباس نے شکوہ کیا ہے
نومبر
محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کر دی
?️ 7 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری
مارچ
عمران خان کا حکومت کی جانب سے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھالنے کا اعتراف
?️ 26 دسمبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے
دسمبر
یورپ کو بجلی کی وسیع بندش کے لیے تیار رہنا ہوگا
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: آسٹریا کی وزیر دفاع کلاڈیا ٹیٹر نے یورپی ممالک کو
دسمبر
شوبز سے تعلق کے باوجود بیٹی کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، ندا یاسر
?️ 16 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ، پروڈیوسر و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے
اکتوبر
جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
?️ 17 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 29ویں چیف جسٹس آف
ستمبر