قومی سلامتی پالیسی پر تمام اسٹیک ‏ہولڈرز کو اعتمادمیں لیا گیا: معید یوسف

قومی سلامتی پالیسی کا بنیادی نقطہ عام آدمی کا تحفظ ہے: معید یوسف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی ‏‏5 سال کے لیے ہے، ایک سال میں ساری چیزیں پوری نہیں ہوتیں قومی سلامتی پالیسی پر سول اورملٹری اتفاق رائے موجود ہے لیکن اپوزیشن ‏سے قومی سلامتی پالیسی پر اتفاق رائےکی ضرورت نہیں ہے۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی ‏‏5 سال کے لیے ہے ایک سال میں ساری چیزیں پوری نہیں ہوتیں، خطے کی صورتحال بھی بدلتی رہتی ہے قومی سلامتی ‏پالیسی پرہرسال نظرثانی کی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ نئی آنے والی حکومت پالیسی میں تبدیلی کرسکتی ہے ، قومی سلامتی پالیسی پر تمام اسٹیک ‏ہولڈرز کو اعتمادمیں لیا گیا قومی سلامتی پالیسی پرسیاست یا تنقید نہیں کرنی چاہئیے ، اگر کوئی بھی تجویز دینا ‏چاہتا ہے تو دے دے۔انہوں نے کہا کہ پالیسی قومی سکیورٹی سے جڑے مسائل کے حل کے لیے ہے، پالیسی کےتحت جہاں کمزوریاں ہیں ‏انہیں درست کیا جائے گا، یہ بات طے ہے کہ حکومتی رٹ کوچیلنج نہیں ہونے دینا کسی سے مذاکرات کی ضرورت ‏ہوگی، تو مذاکرات ہوں گے۔

مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے واضح کیا کہ کہ پالیسی پر سول اورملٹری اتفاق رائے موجود ہے لیکن اپوزیشن سے قومی سلامتی ‏پالیسی پر اتفاق رائےکی ضرورت نہیں اپوزیشن کوقومی سلامتی پالیسی پرمذاکرات کی دعوت دی تھی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی جاری کی گئی۔ اسلام آباد میں قومی سلامتی پالیسی کے اجرا کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ کے ارکان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔

100 سے زائد صفحات پر مشتمل پالیسی کا آدھا حصہ پبلک کیا جارہا ہے، پالیسی اکانومی،ملٹری اورہیومن سکیورٹی کے 3 بنیادی نکات پر مشتمل ہے۔ اکانومی سکیورٹی کوقومی سلامتی پالیسی میں مرکزی حیثیت دی گئی ہے ، پاکستان میں قومی سلامتی سےمتعلق پہلی بارجامع پالیسی تیارکی گئی ہے ، سلامتی پالیسی پرسالانہ بنیادوں پرنظرثانی کی جائے گی۔

 

مشہور خبریں۔

صیہونی یمن میں حالیہ کارروائیوں سے حیران

?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: آج صبح سویرے یمن کے شہری ڈھانچے پر وحشیانہ حملے کے

تحریک عدم اعتماد میں جنرل باجوہ نے ہمیں عمران خان کا ساتھ دینے کا مشورہ دیا، مونس الٰہی

?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ(ق) کے رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز

ایران پاکستان تعلقات کو گہرا کرنے میں امیر عبداللہیان کا کردار نمایاں رہا

?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے مہر خبررساں

کیپیٹل مارکیٹ کو ماحولیاتی پائیداری کیلئے متحرک بنانے کی منصوبہ بندی کا فیصلہ

?️ 27 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے کیپیٹل مارکیٹ کو ماحولیاتی پائیداری

سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی مرکزی ملزم قرار، چالان جمع

?️ 1 اکتوبر 2023سچی خبریں:(سچ خبریں) سائفر کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے تبادلے پر حکومت سے جواب طلب کرلیا

?️ 8 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور

پی آئی اے نے 17 ارب کی قرض وصولی کے بعد فلائٹ آپریشنز بحال کردیا

?️ 18 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی مسائل سے دوچار پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی

وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کاٹیلی فونک رابطہ کیا

?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اورمائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس کاٹیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے