?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) اتحاد نے گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے دفتر میں عمر ایوب کا نام بطور اپوزیشن لیڈر جمع کرادیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 90 ارکان قومی اسمبلی نے آزاد امیدواروں کے طور پر عام انتخابات میں حصہ لینے کے بعد مخصوص نشستیں حاصل کرنے کے لیے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی تھی۔
عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی ملک عامر ڈوگر نے سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، ارکان قومی اسمبلی علی محمد خان، ریاض فتیانہ، ڈاکٹر نثار احمد جٹ اور دیگر کی موجودگی میں جمع کرائے۔
’ڈان نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نثار جٹ (جنہوں نے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کو شکست دی) نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ تمام اراکین نے کاغذات نامزدگی پر دستخط کر دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق محمود خان اچکزئی نے بھی دستاویز پر دستخط کر دیے ہیں، تاہم جمعیت علمائے اسلام (ف) اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) نے اس پر دستخط نہیں کیے ہیں۔
عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی پر دستخط نہ کرنے کے سبب اپوزیشن لیڈر کی کال پر جے یو آئی (ف) اور بی این پی (مینگل) کے اراکین قومی اسمبلی کے کسی اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کی قانونی طور پر پابند نہیں ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر نثار جٹ نے امید ظاہر کی کہ عمر ایوب 13 یا 14 مارچ کو الیکشن کے بجائے نامزدگی کے ذریعے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بن جائیں گے۔
حال ہی میں جب قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے عمر ایوب کو ایوان کے فلور پر بولنے کی اجازت نہیں دی تو سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عمر ایوب اپوزیشن لیڈر ہیں اور انہیں بولنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
تاہم اسپیکر نے انہیں یاد دلایا کہ اگر وہ واقعی عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اراکین/پارٹی کی طرف سے تحریری درخواست جمع کرائی جائے۔
یہ پارلیمانی روایت ہے کہ جب بھی قائد حزب اختلاف بولنے کے لیے اٹھتا ہے تو اُسے بولنے کا فوری موقع دے دیا جاتا ہے۔
قائد حزب اختلاف اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے بائیں جانب اور قائد ایوان کے دائیں جانب بیٹھتا ہے، اسے وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوتا ہے، اسے ایک الگ دفتر ملتا ہے جہاں عام طور پر اپوزیشن جماعتیں اجلاس کرتی ہیں۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی عام طور پر اپوزیشن لیڈر کرتے ہیں، تاہم رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت، حریت کانفرنس نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 25 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں قتل و
جولائی
ایرانی ڈرونز کے موضوع پر صیہونی حکومت کا خصوصی پروگرام
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 11 نے شام
جون
سیف القدس 2 ؛اسرائیل کو تباہ کرنے کے لیے 400 ملین عرب میدان میں آئیں گے؟
?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:انٹر ریجنل آن لائن اخبار رائے الیوم کے ایڈیٹر انچیف نے
جنوری
یافا اور عسقلان پر کامیاب حملے، یمنی فوج کا منفرد آپریشن
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا
نومبر
غزہ کے لوگوں کی جبری منتقلی ایک نسل کشی ہے: اقوام متحدہ
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:بالاکرشنن راجگوپال نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر لکھا کہ غزہ
جنوری
اسلامو فوبیا میں استعمار کی طویل تاریخ کے آثار
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ اسلامو فوبیا کی کوئی مستقل تفہیم یا تعریف نہیں ہے،تاہم
دسمبر
ریاض میں صدارتی کونسل کی تشکیل ہادی کے خلاف ایک بھرپور بغاوت
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں: یمنی مذاکراتی ٹیم کے رکن عبدالملک العجری نے آل سعود
اپریل
صیہونی فوج میں ہزاروں فوجی اہلکاروں کی کمی: صیہونی اخبار
?️ 17 فروری 2026سچ خبریں:ایک صیہونی اخبار نے قابض حکومت کی فوج میں انسانی وسائل
فروری