قومی ائیرلائن پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی

قومی ائیرلائن پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی

?️

کابل/اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعدقومی ایئر لائن  پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی، پرواز کا مقصد پاکستان اور افغانستان میں خیر سگالی کو فروغ دینا ہے جس کے حوالے سے سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے گفتگو کرتے ہوئے آگاہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی ، پرواز پی کے6249 کابل مقامی وقت کے مطابق 9:45پر پہنچی۔

اس سلسلے میں کابل ائیرپورٹ کیلئے افغان سول ایوایشن اور مقامی پی آئی اے عملےکےخصوصی انتظامات کئے گئے ، افغانستان میں پاکستان کے سفیر جناب منصور احمد ودیگر سفارتی عملے نے بھی کاوشیں کیں۔تربیت یافتہ ائیرپورٹ عملے نے ڈیوٹی جوائن کرکے پروازہینڈل کی جبکہ کابل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا نام اور پرواز نمبر آویزاں کیا گیا۔

اس موقع پر سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ پرواز کا مقصد پاکستان اور افغانستان میں خیر سگالی کو فروغ دینا اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر آپریشن کو مضبوط کرنا ہے۔ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور پوری دنیا کیلئے یہ آپریشن بہت اہم ہے ، امید ہے جلد مکمل طور پر آپریشن بحال کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے کھاد کی قیمتیں بڑھیں، مافیاز کےخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے، سرفراز بگٹی

?️ 12 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

?️ 17 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ

جان بوجھ کر قتل؛ مہلک جال جو غزہ کے بھوکے لوگوں کو موت کے منہ میں لے آئے

?️ 2 جون 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے قابضین کی جانب سے امریکی امداد کی

صیہونی حکومت کی ایلون مسک کو دھمکی!

?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صیہونی افواج کے محدود زمینی آپریشن

جوہری اثاثوں پر جو بائیڈن کا بیان، امریکی سفیر ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب

?️ 15 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے

جرمنی کا اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے پر اصرار

?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی سطح پر اسرائیلی ریاست کے خلاف ہتھیاروں کے

قتل اور دہشتگری سے جنرل سلیمانی کی تحریک کو روکا نہیں جاسکتا:ایرانی صدر

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے شہید قاسم سلیمانی کی

بغداد میں امریکی اڈے کا سائرن بجا

?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: مقاومتی قوتوں سے وابستہ صابرین نیوز اور ٹیلی گرام چینل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے