قطر کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے وزیر اعظم پاکستان روانہ

?️

دوحہ: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کا دو روزہ اہم سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد دوحہ سے اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کےمیڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کو دوحہ کے ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ جاسم سیف ال سلیطی نے رخصت کیا۔

 وزیراعظم کی امیر قطر ، قطری قیادت کے دوسرے اہم رہنماؤں، قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی اور تاجروں سے کامیاب ملاقاتوں کے نتیجے میں قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی پاکستان میں مختلف تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں 3 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی تیاری کر رہی ہے۔

دورے کے دوران وزیراعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور قطر کے وزیراعظم شیخ خالد بن خلیفہ عبدالعزیز الثانی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی اور باہمی تجارت کو بڑھانے کے لیے ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیاگیا۔

مزید برآں زراعت ،خوراک ، توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور پاکستان میں قابل تجدید توانائی، سیاحت اور میزبانی کے شعبوں میں قطر کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی پر اتفاق کیا گیا ۔

وزیراعظم نے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی اور بزنس ایسوسی ایشن کے وفود سے بھی ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران پاکستان -قطر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں بھی شرکت کی ۔کانفرنس میں قطر کے سرکردہ کاروباری اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز کے ساتھ دوحہ قطر میں مقیم پاکستانی تاجر برادری کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران قطری تاجروں اور سرمایہ کاروں نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے دوحہ میں فیفا ورلڈ کپ 2022 کے مقام 974 اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا۔ وزیراعظم نے اسٹیڈیم میں موجود سہولیات کو سراہا اور اسٹیڈیم کی منفرد تعمیر کی تعریف کی اور قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے انقعاد پر قطر کی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور اس سلسلے میں پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد قطر کا یہ پہلا سرکاری دورہ تھا۔

مشہور خبریں۔

یمن کی مقبوضہ علاقوں میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو واضح وارننگ 

?️ 2 جون 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس میں 676 پوائنٹس کا اضافہ

?️ 27 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا

نیٹو یوکرین جنگ کو ختم کرنے کا خواہاں

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے یوکرین کی طرف

امریکی خارجہ پالیسی کس طرف جا رہی ہے؟

?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ الجھن کا شکار ہے، اس کی خارجہ پالیسی متضاد ہو

سید حسن نصراللہ کی شہادت سے حزب اللہ کمزور کیوں نہیں ہوگی؟

?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: سید حسن نصراللہ کی شہادت حزب اللہ اور مزاحمتی محاذ

اسرائیل کی نجات پر مبنی امریکی قرارداد منظور

?️ 11 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے قیام

رانا ثناء اللہ کا سابق وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کا عندیہ

?️ 13 مئی 2022لندن (سچ خبریں)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سابق

اسرائیل کے پاس لبنان میں جنگ بندی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں

?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: مغربی ایشیا کی پیشرفت کے ماہر نے یہ بیان کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے