?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ پاکستان نے کہا کہ قطر پر حملہ برادر اسلامی ملک کی سلامتی اور خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، دنیا اسرائیل کے اس اقدام کا احتساب کرے۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئےکہا کہ پاکستان قطر پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتا ہے، یہ حملے قطر کی سلامتی اور خودمختاری کےخلاف ہیں، ہم برادر ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے قطر سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی دورہ کیا، اس دوران شہباز شریف نے قطر کو پاکستان کی جانب سے سخت مذمت کا پیغام دیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے بین القوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہیں، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں قطر کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، اسرائیلی جارحیت کے سامنے اُمتِ مسلمہ کو اکھٹے ہونے کی ضرورت ہے۔
شفقت علی خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے غزہ میں امن کے لیے قطر کی ذمہ دارانہ کردار کی تعریف کی اور قطر کے عرب اسلامی سمٹ کے انعقاد کو بھی سراہا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ الجیریا، صومالیہ اور پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ نے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے 10ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی علاقائی انسداد دہشت گردی فورم کی چئیر سنبھال لی ہے۔
بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کشمری عوام بہادری سے بھارتی ظلم کا سامنا کر رہے ہیں، بھارت کی جانب سے حریت رہنماؤں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہیں جبکہ یاسین ملک کی درخواست ضمانت بھی رد کر دی گئی ہے۔
ترکی کی جانب سے پاکستان میں دفاعی ڈرون انڈسٹری قائم کرنے کا خواہش کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تعلقات ہیں، جس میں دفاعی معاملات بھی شامل ہیں، ترک وزیر دفاع کا حالیہ دورہ دوسری نوعیت کا ہے۔
سیلابی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا بھارت نے پاکستان کو سیلاب کے حوالے سے کچھ تفصیلات فراہم کی ہیں، تاہم پڑوسی ملک نے سفارتی ذرائع سے انتہائی کم تفصیلات شیئر کیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس آبی کمشنرز کا چینل استعمال نہیں کیا گیا، جسے استعمال کیا جانا چاہیے تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے صدر زرداری کے دورہِ چین پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کا چین کا حالیہ دورہ ہنگامی نہیں بلکہ پہلے سے شیڈول تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے صدر مملکت کے دورہِ چین کے حوالے سے کچھ عرصہ قبل ہی تمام ضروری اقدامات اُٹھا لیے گئے تھے۔
امریکہ اور پاکستان کے درمیان معدنیات کے معاہدے پر شفقت علی خان نے بتایا کہ پاکستان اور امریکی کمپنیوں کے درمیان ایک کارپوریٹ معاہدہ تھا۔
جس میں بینک چینلز اور دیگر شعبے شامل تھے، یہ معاہدے پبلک ہے اور اس میں کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں ہے، ہم پوری دنیا سے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے ٹینکوں کا انڈونیشیائی ہسپتال پر حملہ
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ
اکتوبر
روس کو توڑنے کا خواب قیامت تک لے جائے گا: مدودوف
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دمتری مدودوف نے پیر
ستمبر
نیتن یاہو اور ٹرمپ کی آئندہ ملاقات غیر یقینی صورتحال کا شکار: صہیونی ذرائع ابلاغ
?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں:صہیونی اخبار معاریو نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے
جولائی
یوکرینی فوجی شکست کے بعد پُل گرا دیتے ہیں:برطانیہ
?️ 16 جون 2022سچ خبریں:برطانوی وزارت دفاع نے یہ بتاتے ہوئے کہ روسی اور یوکرینی
جون
ٹرمپ یوکرین کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟یوکرینی نمائندے کا انکشاف
?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:یوکرینی نمائندے کے مطابق ٹرمپ نے یوکرین سے ہاتھ کھینچنے
جون
صہیونیوں میں منشیات کے استعمال اور شراب نوشی میں تشویشناک اضافہ
?️ 13 جولائی 2026سچ خبریں:ایک صیہونی اخبار نے صہیونی معاشرے میں ذہنی صحت کی بگڑتی
جولائی
صیہونی اپنی شکست کو کیسے چھپا رہے ہیں؟
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے تاکید
نومبر
2014 سے اب تک روس پر 31,000 سے زیادہ امریکی اور مغربی پابندیاں لگائی جا چکی ہیں
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: روسی خبر ایجنسی ریانووستی نے ایک تجزیاتی ویب سائٹ کاستلوم کے
دسمبر