?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کے موجودہ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے پہلے جائزے سے متعلق بات چیت کرنے کے لیے 2 نومبر کو ملک کا دورہ کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان سے متعلق عالمی قرض دہندہ کی ملک میں موجود نمائندہ نے تصدیق کی۔
آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز روئز کے مطابق ناتھن پورٹر کی سربراہی میں عالمی مالیاتی فنڈ کی ٹیم موجودہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت جاری پروگرام کے پہلے جائزے سے متعلق 2 نومبر سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔
واضح رہے کہ 29 جون کو آئی ایم ایف اور پاکستان نے ملک کا معاشی بحران کم کرنے کے لیے عملے کی سطح پر 3 ارب ڈالر اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کیا تھا۔
معاہدے کے تحت 13 جولائی کو عالمی مالیاتی فنڈ سے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہوگئی تھی جب کہ اس جائزے کے بعد مزید 71 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط جاری کی جائے گی۔
اس موقع پر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس وقت کے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے قرض پروگرام کی منظوری دی، یہ 9 ماہ کا پروگرام ہے جس کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملنے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے میں یہ طے پایا تھا کہ ابتدائی قسط ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگی اور ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کی باقی رقم 2 جائزوں کے بعد ملے گی جو کہ نومبر اور فروری میں ہوں گے۔
اس معاہدے کا پاکستان کو طویل عرصے سے انتظار تھا جس کی ڈولتی معیشت ملک کے دیوالیہ ہونے کے خطرے کا سامنا کر رہی تھی۔
تقریباً 8 ماہ کی تاخیر کے بعد ہونے والا یہ معاہدہ جولائی کے وسط میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط تھا، جس سے ادائیگیوں کے توازن کے شدید بحران اور گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کی وجہ سے مشکلات کا شکار پاکستان کو کچھ مہلت ملی۔
9 ماہ پر محیط 3 ارب ڈالر کی فنڈنگ پاکستان کے لیے توقع سے زیادہ ہے، کیونکہ ملک 2019 میں طے پانے والے 6.5 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے بقیہ ڈھائی ارب ڈالر کے اجرا کا انتظار کر رہا تھا جس کی میعاد معاہدے سے ایک ماہ قبل ہی ختم ہو گئی تھی۔


مشہور خبریں۔
شبانہ اعظمی کا کنگنا رناوت کو کرارا جواب
?️ 11 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے برقع
فروری
صیہونی جنگ کو جنوبی غزہ میں کیوں منتقل کرنا چاہتے ہیں؟
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: نیتن یاہو کی کابینہ جنگ کو جنوبی غزہ میں لے
دسمبر
یمن اور موریتانی میں غزہ کے حق میں بڑے مظاہرے
?️ 24 اگست 2025یمن اور موریتانی میں غزہ کے حق میں بڑے مظاہرے مغرب، یمن
اگست
امریکیوں کے ہاتھوں سے نکلو؛ قطر کے سابق وزیر اعظم کا یورپیوں کو مشورہ
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:قطر کے سابق وزیراعظم حمد بن جاسم نے یورپیوں کو مشورہ
جولائی
الجزیرہ میں صیہونیوں کا اسکینڈل
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:حالیہ برسوں میں میٹا جیسے سوشل نیٹ ورکس کو فروغ دینے
ستمبر
ریئل اسٹیٹ بروکرز، بلڈرز کو ٹیکس دائرہ کار میں لایا جائے گا:مفتاح اسماعیل
?️ 25 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے وعدہ کیا ہے کہ وہ
جون
ہنگری میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے
?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:ہنگری کے طلباء اور اساتذہ کے ایک گروپ نے اس ملک
نومبر
امریکہ کی FATF کے ایران کے خلاف غیر تعمیری اقدام کی حمایت
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی وزارت خزانہ نے مالی ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کے
فروری