?️
کراچی (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر دہشت گردی کے لیے بچوں کو استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام، متاثرہ بچی سامنے آگئی۔
متاثرہ بچی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک شخص سے بات ہونا شروع ہوئی، وہ شخص مذہب کے بارے میں بہت بات کرتا تھا، اس نے مجھے ایک کتاب کا لنک بھیجا جس سے مجھ پر اثر ہوا۔ متاثرہ بچی نے کہا کہ اس نے مجھے ایک واٹس ایپ گروپ پر ایڈ کیا، میرا دل پڑھائی سے ہٹ گیا، اس گروپ پر فوج کے خلاف باتیں کی جاتی تھیں، اس میں خواتین کوخود کش حملوں پر آمادہ کیا جاتا تھا۔ اس نے کہا کہ ایک دن میں گھر سے نکلنے کا فیصلہ کر لیا، میں نے شہر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
متاثرہ بچی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد سامنے آیا، پھر وہی مواد بار بار دکھایا جانے لگا، رابطہ بڑھا، لنکس اور تقاریر بھیجی گئیں اور آہستہ آہستہ وہی سب کچھ سچ لگنے لگا۔ بچی نے بتایا کہ جب رابطہ کار کو معلوم ہوا کہ میرے والد نہیں ہیں تو اس نے ہمدردی کے نام پر مجھے مزید پھنسایا، واٹس ایپ گروپس میں BLA کی کارروائیوں کو بہادری بنا کر پیش کیا گیا، جو سراسر دھوکہ تھا۔ متاثرہ بچی نے کہا کہ میری پڑھائی متاثر ہونے لگی اور ذہن میں یہ بات ڈالی گئی کہ جان دینا ہی سب سے بڑا مقصد ہے، مجھے کہا گیا کہ تم بلوچ قوم کے لئے ایک بہت بڑا کام کرنے جا رہی ہو۔
اس نے کہا کہ میں نے گھر سے نکلنے کے لیے بہانہ بنایا، آج سمجھ آیا کہ میں کس تباہی کی طرف جا رہی تھی، کراچی آتے ہوئے مجھے بس میں پولیس نے سوال پوچھے میں گھبراگئی۔ متاثرہ بچی نے بتایا کہ مجھے تھانے میں لے کر آئے، میرے گھر والوں کو بلوایا، مجھے عزت احترام سے رکھا گیا، میں سوال کرتی ہوں، جو لوگ دوسروں کو خود کش بننے کا کہتے ہیں اپنی بیٹیوں کو خود کش کیوں نہیں بناتے، وہ اپنی بیٹیوں کو قلم اور کتاب کیوں دیتے ہیں۔
اس نے بتایا کہ میں بلوچ ہوں، ہماری روایات عورت کی عزت سکھاتی ہیں، عورتوں اور بچیوں کو قربان کرنا بلوچیت نہیں، جو لوگ قربانی کے نام پر گروپس میں شامل کرتے ہیں وہ مددگار نہیں بلکہ شکاری ہوتے ہیں۔ متاثرہ بچی نے کہا کہ اگر کوئی کہے بڑا مقصد ہے اس لیے جان دے دو، تو سمجھ لو وہ تمہاری زندگی کا دشمن ہے، مجھے پڑھنا اچھا لگتا تھا ، ٹیچر بننا چاہتی تھی۔


مشہور خبریں۔
یونان کشتی حادثہ: عدالتی تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
?️ 19 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے یونان کشتی حادثے کی تحقیقات
دسمبر
ن لیگ کے غلط فیصلوں سے ملکی معیشت کو نقصان ہوا: وزیر خزانہ
?️ 4 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ ہماری حکومت
جون
روس کے ساتھ سیکیورٹی مذاکرات کے لیے طالبان تیار
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: افغانستان میں طالبان کی نگراں حکومت کے لیبر اور سماجی
جون
شامی عوام کو داعش کے دھمکی آمیز پیغامات موصول
?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:دیر الزور میں کچھ شہریوں نے کہا کہ انہیں داعش کی
فروری
شام میں پھنسے بیروت پہنچنے والے پاکستانیوں کو چارٹر پرواز کے ذریعے وطن لانے کا فیصلہ
?️ 12 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شام
دسمبر
حماس کا ایک وفد شام روانہ
?️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز نے دو باخبر ذرائع کے حوالے
اکتوبر
صیہونی حکومت جارحیت اور دہشتگردی میں اپنی بقا سمجھتی ہے:ایران
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اپنی
فروری
اردن کے سابق رکن پارلیمنٹ ال لہن نے غزہ کی تکلیف دہ صورتحال کے حوالے سے عالمی برادری کی خاموشی پر کڑی تنقید کی
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ میں بنیادی ڈھانچے پر صیہونی حکومت کے وسیع حملوں
جولائی