اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر ملک کے آئین میں تبدیلی کی جا سکتی ہے تو قانون میں کیوں نہیں کی جاسکتی، قوم کی بہتری کے لیے جہاں قانون سازی یا رولز پر نظر ثانی کرنی پڑی ہم کرجائیں گے۔
فارن منسٹر پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقصد صرف یہ ہے کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں تک اپنی رسائل بڑھا سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 85 ممالک کے ساتھ ورچوئل لنک کے ذریعے منسلک ہیں، 90 لاکھ اوورسیز پاکستانی اثاثہ ہیں اور آج ان کی قوت یہ ہے کہ وہ پاکستان کی برآمدات سے زیادہ زرمبادلہ دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر انہیں سہولیات فراہم کرنے میں حکومت ناکام ہوتی ہے تو یہ مایوس کن صورتحال ہوگی، پورٹل کا مقصد عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں اپنی سوچ اور رویہ پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے اور یقیناً لوگ بہت اچھا کام بھی کرتے ہیں، اے سی آر میں بھی ایک کالم ہونا چاہیے۔