?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وکلاء تنظیموں کے وفد نے ملاقات کی، وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلا تنظیموں کی جمہوریت کے فروغ اور استحکام کے لیے گراں قدر خدمات ہیں، وہی معاشرہ ترقی کرتا ہے جس میں قانون کی بالا دستی ہو، خوشحالی انصاف اور عدل کے نظام سے ہی ممکن ہو سکتی ہے، ماضی میں مفاد پرست عناصر نے قانون کا غلط استعمال کیا، ماضی میں امیر اور طاقتور طبقہ قانون کی گرفت سے آزاد رہا، کمزور طبقات کا قانون کے غلط استعمال کے ذریعے استحصال کیا جاتا رہا، موجودہ حکومت سول اور فوجداری قوانین میں اصلاحات لا رہی ہے، عام آدمی کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، قانونی اصلاحات سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم ہو جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ وکلا تنظیمیں قانونی اصلاحات کے ایجنڈے میں حکومت کا ساتھ دیں، وکلا برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔مزید برآں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی اجلاس کو بتایا گیا کہ سرمایہ کاری بورڈ کے تحت ون ونڈو سروسز پورٹل کا قیام سرمایہ کاروں کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کیلئے عمل میں لایا جا رہا ہے۔
بتایا گیا کہ پورٹل نہ صرف انتظامی اور قانونی منظوریوں کے حصول بلکہ صنعتوں کو سہولیات کی فراہمی میں بھی معاونت کرے گا. اسکے لئے متعلقہ محکموں کو دو مرحلوں میں پورٹل میں شامل کیا جا رہا ہے، پورٹل میں کاغذی کاروائی اور ڈیجیٹل منظوریاں شامل ہیں۔مزید بتایا گیا کہ پورٹل میں نہ صرف وفاقی محکمے بلکہ صوبائی محکمے بھی شامل کئے جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صنعتی ترقی کیلئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لئے ہر ممکنہ آسانی پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ پورٹل کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت و مربوط کوارڈینیشن کو یقینی بنایا جائے اورپورٹل کا قیام و فعالی کو مقرر کردہ وقت میں یقینی بنایا جائے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں 2فلسطینی جوان شہید
?️ 2 فروری 2021سچ خبریں:منگل کے روز اسرائیلی فوج نے طمره شہر میں دو فلسطینی
فروری
امریکہ کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر عالمی ردعمل
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی حمایت میں امریکی اقدام اور غزہ میں
دسمبر
مینارِ پاکستان واقعہ پر ماہرہ نے بھی شدید برہمی کا اظہارکیا
?️ 18 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ
اگست
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگی جرائم کا سلسلہ جاری، قطری ہلال احمر کے دفتر کو تباہ کردیا
?️ 19 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ میں
مئی
پرانی اور بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کو رنگین بنایا جا سکتا ہے
?️ 30 اگست 2021نیویارک( سچ خبریں)پرانی اور بلیک اینڈ وائت تصاویر کو رنگین بنایا جا
اگست
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 84ارب کا اضافہ، نیپرا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 18 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نے رواں مالی سال کی دوسری سہ
فروری
کیا یوکرین کی فوجی امداد مغرب کے لیے خطرناک ہے؟
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ اور جرمنی کی جانب سے یوکرین کو بھاری جنگی ساز
فروری
کیا اسرائیلی حکومت ترکی پر بھی حملہ کرے گی؟
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: انقرہ کے بعض سیاست دانوں کی طرف سے صیہونی حکومت
جون