فیکٹ چیک: عمران خان کی جانب سے نواز شریف کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو جعلی ہے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے نواز شریف کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو شیئر کی گئی جو کہ دراصل عمران خان کی جانب سے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی تعریفیں کرنے کی تھی اور مذکورہ ویڈیو کو ایڈٹ کرکے پھیلایا گیا۔

سوشل میڈیا اور خصوصی طور پر ایکس پر پھیلائی گئی ویڈیو میں عمران خان نواز شریف کی تعریفیں کرتے دکھائی دیتے ہیں اور مذکورہ ویڈیو ایڈٹ شدہ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی جانب سے 30 ستمبر کو ایکس پر ویڈیو پھیلانا شروع کی گئی، جس میں عمران خان اپنے حریف نواز شریف کی تعریفیں کرتے ہوئے اور انہیں ملک کے لیے اٹھ کھڑے ہونے اور لڑنے کے لیے سراہتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایک صارف نے کیپشن لکھا کہ انہیں وہ کلپ ملا جسے مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم نے بھی نہیں اٹھایا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ نواز شریف سے ان کے بے شمار اختلافات ہیں لیکن وہ ایک آزاد لیڈر ہیں جو پاکستان کی عزت کے لیے کھڑے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کو کچھ ہی گھنٹوں میں ایک لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا جب کہ اس پر 1300 سے زائد ری ایکشنز دیے گئے تھے۔

مذکورہ ویڈیو کو جس اکائونٹ کی جانب سے شیئر کیا گیا تھا، اسے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے آفیشل اکائونٹ نے بھی فالو کر رکھا ہے۔

اسی ویڈیو کو دیگر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بھی شیئر کیا اور کسی نے بھی ویڈیو سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔

لیکن درحقیقت مذکورہ ویڈیو جعلی ہے اور اسے عمران خان کی پرانی ویڈیو سے ایڈٹ کرکے پھیلایا گیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو کو صحیح انداز میں دیکھا جائے تو ویڈیو چلنے کے تین سیکنڈ اور پھر 9 سیکنڈز بعد ویڈیو میں تبدیلی محسوس ہوتی ہے۔

عمران خان کی مذکورہ ویڈیو میں آواز کو تبدیل کرکے اس پر ڈبنگ کرکے ویڈیو کو پھیلایا گیا۔

عمران خان اصل ویڈیو 24 نیوز کے یوٹیوب چینل پر 15 مارچ 2022 کو اپ لوڈ کی گئی تھی، جس میں وہ اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو کی تعریفیں کرتے ہیں۔

عمران خان کی 90 سیکنڈز کی ویڈیو میں وہ ذوالفقار علی بھٹو کی تعریفیں کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان کے بھٹو سے متعدد اختلافات تھے لیکن وہ مانتے ہیں کہ وہ اپنی اور ملک کی عزت و خودمختاری کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔

ویڈیو میں عمران خان کی جانب سے اپنے حریف نواز شریف کے حق میں کی گئی باتیں جھوٹی ہیں، ویڈیو کو ایڈٹ اور ڈبنگ کرکے پھیلایا گیا، ویڈیو جعلی ہے۔

عمران خان اصل ویڈیو میں ذوالفقار علی بھٹو کی تعریفیں کرتے ہیں جو کہ آج بھی یوٹیوب پر موجود ہے۔

مشہور خبریں۔

عرب دنیا کی سب سے بڑی فوج طاقت کون؟

?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: خصوصی ملٹری ویب سائٹ نے مصری فضائیہ کو جنگی طیاروں

وینزویلا کا تیل اسرائیل بھیجا گیا 

?️ 10 فروری 2026وینزویلا کا تیل اسرائیل بھیجا گیا رپورٹ کے مطابق یہ تیل اسرائیل

ترقیاتی منصوبوں میں گرین بیلٹس کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ مریم نواز

?️ 21 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقیاتی

حوثی غزہ کی پٹی کی صورت حال کے حوالے سے ملک کی بے عملی پر تنقید کرتے ہیں

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے

امتحانات ملتوی کرنے پر مہوش حیات نے وزیر تعلیم کا شکریہ  ادا کیا

?️ 28 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) معروف اداکارہ مہوش حیات نے امتحانات ملتوی کرنے کو

سندھ کے اعلی افسران کرپشن ریفرنسز میں مقدمات کی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں

?️ 8 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) سابق چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی

واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام میں اے آئی چیٹ بوٹس کی آزمائش

?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: میٹا نے پاکستان اور بھارت سمیت براعظم افریقہ کے متعدد

غزہ میں اسرائیل کا خفیہ ایجنٹ؛ عصام النباهین کی داعش سے صہیونیوں تک کی کہانی

?️ 11 جون 2025 سچ خبریں:غزہ میں پیدا ہونے والا عصام النباهین جو داعش سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے