فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، کشیدگی میں کمی اور مسائل کے پرامن حل پر زور

عاصم منیر صدر پزشکیان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کامیاب تین روزہ دورہ ایران مکمل ہو گیا، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات ہوئی، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، سپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جن میں خطے میں پائیدار امن اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر بھی ملاقات کی اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں میں کشیدگی میں کمی اور مسائل کے پرامن حل پر زور دیا گیا، پاکستان کی جانب سے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، بدلتی ہوئی علاقائی سکیورٹی صورتحال، جاری سفارتی روابط اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔

فیلڈ مارشل نے مسائل کے حل کیلئے مکالمے، کشیدگی میں کمی اور مسلسل سفارتی کوششوں کے ذریعے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا، ایرانی قیادت اور ایرانی عوام کی جانب سے مہمان نوازی کو سراہا، فیلڈ مارشل نے صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی قیادت کے لیے نیک تمناؤں اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز کا یہ دورہ مشرق وسطیٰ کے تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا اسرائیلی افسر کی لاش کی واپسی غزہ فائر بندی کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھا دے گی؟

?️ 11 نومبر 2025کیا اسرائیلی افسر کی لاش کی واپسی غزہ فائر بندی کے دوسرے

غزہ میں جنگ بندی کیوں نہیں ہو رہی؟ روس کی زبانی

?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے جنگ بندی کے

نیتن یاہو ایران کے ایٹمی پروگرام کا مقابلہ نہیں کر سکے:موساد کے سابق نائب سربراہ

?️ 4 مارچ 2021سچ خبریں:پچھلے مہینے موساد کے نائب سربراہ کا عہدہ چھوڑنے والے صیہونی

تھریڈز میں ٹرینڈز کے فیچر کی آزمائش

?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: فیس بک کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کی جانب سے متعارف

61% امریکی اپنے بیٹے کے کاروباری سودوں میں بائیڈن کے کردار پر یقین رکھتے ہیں

?️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: ایک سروے کے نتائج کے مطابق 61 فیصد امریکیوں کا

ایران میں صیہونی جرائم کی مذمت نہ کرنے پر یمن پڑوسی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتا ہے

?️ 20 مارچ 2026سچ خبریں: صنعا میں یمن کی قومی حکومت کے سربراہ "محمد مفتاح”

خطے کا سب سے بڑا ٹائم بم، مغربی جاسوس تنظیموں کا اڈا

?️ 3 جون 2023سچ خبریں:باخبر ذرائع نے شام کے الحول کیمپ میں سات مغربی انٹیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے