?️
گوجرانوالہ: (سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب کی صورتحال اور جاری امدادی اور ریسکیو آپریشنز کا جائزہ لیا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو ایند ریلیف آپریشن بھی جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور میں سیلاب کی صورتحال اور جاری امدادی اور ریسکیو آپریشنز کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر کور کمانڈر گوجرانوالہ نے ان کا استقبال کیا، فیلڈ مارشل کو موجودہ صورتحال اور آئندہ بارشوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، انہوں نے فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے متاثرہ سکھ برادری سے ملاقات کی اور یقین دہانی کرائی کہ سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات، بشمول دربار صاحب کرتارپور کو ترجیحی بنیاد پر مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل نے زور دیا کہ اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ ریاست اور اس کے اداروں کی ذمہ داری ہے اور پاکستان اس ذمہ داری کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔
سکھ برادری نے سول انتظامیہ اور فوج کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا، آرمی چیف نے دربار صاحب کرتارپور کا فضائی جائزہ بھی لیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل نے سول انتظامیہ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کے فعال کردار کی تعریف کی جس سے جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کرنے میں مدد ملی۔
پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری
دریں اثنا، صوبہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، پاک فوج کی 6 ریسکیو ٹیمیں دریائے ستلج اور دریائے راوی پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیڈ سلیمانکی اور اٹاری کے مقامات پر پاک فوج کی ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔
قصور میں پاک فوج کے دستے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، پاک فوج کے ساتھ دیگر محکمے پولیس، محکمہ آبپاشی، صحت، لائیو اسٹاک، 1122 اور شہری دفاع بھی امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ضلع قصور میں 21 ریسکیو اینڈ ریلیف کیمپس قائم کیے ہیں، اب تک قصور کے دیہات سے لگ بھگ 18 ہزار افراد اور مال مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں۔
پاک فوج کا انتظامی کیمپ منڈی احمد آباد میں قائم ہے جہاں متاثرہ خاندانوں کو پناہ اور سہولتیں فراہم کی جا رہی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گنڈا سنگھ والا پر اونچے درجے کے سیلاب میں بھی پاک فوج متاثرہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مصروف ہے جبکہ اوکاڑہ میں بھی پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیزی سے جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج سیلاب کی تباہ کاریوں کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔
مشہور خبریں۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ریٹائرمنٹ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سینیٹ غیر فعال ہوگئی
?️ 12 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی
مارچ
صیہونی وٹس ایپ سے کیسے جاسوسی کرتے ہیں؟
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:ایک صیہونی کمپنی، جو وٹس ایپ سے جاسوسی کرتی ہے،
فروری
یوکرین اور اسرائیل کو مسلسل ہتھیاروں کی فراہمی کا امریکہ پر اثر؛نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی جریدے نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے
اکتوبر
سعودی عرب کے اسکولوں میں چینی زبان کی تعلیم
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے منگل کو اعلان کیا
اگست
سی پیک، ایس آئی ایف سی، سعودی سرمایہ کاری گیم چینجر تھے، لیکن گیم چینج نہیں ہورہی
?️ 26 مئی 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا
مئی
ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کے میکرون کے فیصلے پر قطر کا ردعمل
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: قطر نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے فلسطین کو
جولائی
ترکی اور یونان کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس، دونوں وزرا کے مابین شدید لفظی جنگ ہوگئی
?️ 17 اپریل 2021استنبول (سچ خبریں) ترکی اور یونان کے وزرائے خارجہ کی ایک مشترکہ
اپریل
صیہونی حکومت کی دھمکیاں ناقابل یقین
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی طرف سے
جون