?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر باضافہ طور پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید پر باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے، فیض حمید پر سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فرد جرم میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو سیاسی سرگرمیوں اور آفیشل سکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیوں میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل (ر) فیض حمید کی ریاست کی سلامتی اور مفاد کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا مرتکب بھی قرار دیا گیا ہے۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی پر سرکاری وسائل کے غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچنانے کا مرتکب بھی قرار دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں انتشار اور بدامنی سے متعلق پُرتشدد واقعات میں فیض حمید کے ملوث ہونے سے متعلق تفتیش بھی جاری ہے، ان پرتشدد اور بدامنی کے متعدد واقعات میں 9 مئی سے جڑے واقعات بھی شامل تفتیش ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان متعدد پرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصر کی ایما اور ملی بھگت بھی شامل تفتیش ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے واضح کیا ہے کہ فیلڈجنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران فیض حمید کو قانون کے مطابق تمام قانونی حقوق فراہم کیے جارہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے اہداف کی شکست
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان گزشتہ چار دنوں میں جنگ
نومبر
آبنائے ہرمز واشنگٹن اور تہران کے لیے ایک آزمائش
?️ 2 مئی 2026 سچ خبریں:میگزین المجله نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
مئی
نیتن یاہو جنگ کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے:صیہونی میڈیا
?️ 9 جون 2026سچ خبریں:ایک عبری تجزیاتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران
جون
ڈھاکہ اجلاس کے موقع پر سینئر پاکستانی اور ہندوستانی حکام کی ملاقات
?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اور بھارتی وزیر خارجہ
آنکارا اور ابوظہبی فوجی تعاون بڑھانے کے خواہاں
?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں: کل منگل کو ترکی کے وزیر دفاع خلوصی آکار نے
جولائی
2025 میں 42 فلسطینی صحافی گرفتار، اسرائیلی فوج کی منظم کارروائیاں بے نقاب
?️ 2 جنوری 2026 2025 میں 42 فلسطینی صحافی گرفتار، اسرائیلی فوج کی منظم کارروائیاں
سعودی عرب، امریکہ اور امارات کے درمیان ملاقات
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:گزشتہ روز سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان کے ساتھ ریاض
ستمبر
ہم خانہ جنگی سے ایک قدم دور ہیں: صہیونی میڈیا
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: ماریو اخبار نے صہیونی صحافی بین کسپیت کے حوالے سے لکھا
جولائی