فیلڈمارشل عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، ریٹائر ہوکر گھر جائیں گے، صدر یا وزیراعظم ہاؤس نہیں رانا ثناءاللہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، فیلڈ مارشل اپنی مدت پوری کرکے سیدھے گھر جائیں گے، فیلڈ مارشل وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر نہیں جائیں گے، نوازشریف وزیراعظم بننا چاہیں تو انہیں کسی سفارش کی ضرورت نہیں، وزیراعظم شہبازشریف نوازشریف کے قدموں میں وزارت عظمی رکھ دیں گے۔

سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کےساتھ کوئی مسئلہ نہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اکثر مواقع پر تعاون بھی کیا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ دشمن سیاسی جماعتیں نہیں، ایک جماعت دشمنی کا جذبہ رکھتی ہے جبکہ ہم نہیں رکھنا چاہتے۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی بات کو ہم غلط یا درست سمجھیں، انہیں اپنی بات کرنے کا حق ہے، بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین سے متعلق بات کی، مریم نواز کو اچھی نہیں لگی، پنجاب کے معاملے پر بات کرنا مریم نواز کا حق ہے، مریم نواز، عثمان بزدار نہیں ہیں، بات دور تک نہیں جائے گی، سیاستدان بات نہیں کرے گا تو کیا کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، فیلڈ مارشل اپنی مدت پوری کرکے سیدھے گھر جائیں گے، فیلڈ مارشل وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر نہیں جائیں گے، موجودہ سیاسی قیادت کواپنےسیاسی مسائل ٹیبل پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں، "اُس” طرف سے کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔

مشہور خبریں۔

امتحانات کے متعلق وزیر تعلیم نے اہم اعلان کر دیا

?️ 4 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے

لاہور: 9 مئی کے مقدمے میں علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور

?️ 23 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے

ٹرمپ کا ایران سے متعلق خفیہ دستاویزات اپنے پاس رکھنے کا اعتراف

?️ 1 جون 2023سچ خبریں:امریکی وفاقی استغاثہ نے ٹرمپ کی آڈیو حاصل کی ہے جس

نائجر کی فوجی کونسل نے فرانسیسی سفیر سے کیا کہا؟

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: جبکہ ECOWAS گروپ نے اعلان کیا کہ اس کا نائجر

صیہونی میڈیا حزب اللہ اور صیہونی فوج کے بارے میں کیا کہتا ہے؟

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے صہیونی فوج کی قوت مدافعت میں کمی

صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی طلباء کی تعداد

?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر

پاکستان نے بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا

?️ 21 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کراچی سے آنے والے ایک بحری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے