فیصل واوڈا الیکشین کمیشن کے خلاف ہائی کورٹ پہنچ گئے

🗓️

کراچی (سچ خبریں)  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نو منتخب سینیٹر فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی دی ہے جب کہ ساتھ ہی میں فیصل واوڈا نے سندھ ہائیکورٹ میں فوری حکم امتناع کی بھی استدعا کردی جس پر عدالت نے پی ٹی ئی رہنما کی فوری سماعت سے متعلق درخواست منظور کرلی جس کی سماعت کل کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے 24 فروری کے فیصلے کو چیلنج کیا۔ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حقائق کے برعکس میری درخواست مستردکی، الیکشن کمیشن کو میرے خلاف شکایات سننے کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن میں، میں نے اعتراض عائد کیا جسے مسترد کردیا گیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے فیصل واوڈا کے نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا تھا جس میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھاکہ فیصل واوڈا بادی النظر میں جھوٹا ہے، الیکشن کمیشن جھوٹے بیان حلفی پر مناسب حکم جاری کرے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے وقت امریکی شہری تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فیصل واوڈا کے نااہلی کیس میں 13صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا۔ جبکہ الیکشن کمیشن میں بھی فیصل واوڈا کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے ممبر فیصل واوڈا نے سینیٹ الیکشن کے لیے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا جس کے بعد انہوں نے سینیٹ انتخاب میں حصہ لیا اور سینیٹر منتخب ہو گئے۔ واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے فیصل واوڈا کی چھوڑی نشست این اے249 پر ضمنی انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو نامزد کیا تھا۔ یہ سیٹ فیصل واوڈا کے سینیٹ الیکشن لڑنے کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد: کروڑوں روپے کے موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزم گرفتار

🗓️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے

لانگ یا شارٹ مارچ سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑھتا: شبلی فراز

🗓️ 14 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر

ٹوئٹر نے نفرت انگیز مواد کے خلاف اپنی پالیسی اپ ڈیٹ کر دی

🗓️ 3 جون 2021نیویارک( سچ خبریں) ٹوئٹر نے نفرت انگیز مواد کے خلاف اہم قدم

ایکس پر لائیکس کو خفیہ کردیا گیا

🗓️ 16 جون 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر پوسٹس کے لائیکس کو

روسی فوجی سازوسامان مصنوعی ذہانت سے لیس

🗓️ 18 اگست 2022سچ خبریں:    روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ

افغانستان کے موجودہ نظام میں ذاتی تعصب کی کوئی جگہ نہیں ہے: طالبان وزیر داخلہ

🗓️ 12 جون 2023سچ خبریں:سراج الدین حقانی نے کہا کہ طالبان میں ذاتی تعصب کی

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران زرتاج گل، طارق بشیر چیمہ کے درمیان تلخ کلامی

🗓️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل

کیا حزب اللہ کے میزائلوں سے اسرائیل کو خطرہ ہے ؟

🗓️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے ایک بار پھر حزب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے