?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی گئی۔
فیاض الحسن چوہان کو حال ہی میں پارٹی چیئرمین عمران خان کامیڈیا ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے ۔تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔
اب فیاض الحسن چوہان نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اطلاع ہے کہ کچھ لوگوں نے افغانستان میں موجود کوچی نامی دہشت گرد کو تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی ہے۔
فیاض الحسن چوہان کے اس دعوے کے بعد پی ٹی آئی کے سپورٹرز کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور انہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی جا رہی تھی۔
06 جون 2022ء کو جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی جان کو درپیش خطرات کے پیش نظر بنی گالہ کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
ترجمان پولیس کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا تھا کہ بنی گالا کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے جبکہ بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس سیکیورٹی کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔ بنی گالہ کے داخلی و خارجی راستوں پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔عمران خان کو قانون کے مطابق مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اور اجتماعات پر پابندی ہے۔
جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل نے عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کے سیکیورٹی انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات خود کر رہے ہیں، آپ رانا ثناء اللّٰہ کی دی گئی سیکیورٹی صورتحال دیکھ لیں، یہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور پوری قوم ہی اٴْن کی حفاظت کرے گی۔


مشہور خبریں۔
ترکی میں قلیچدار اوغلو کے ووٹ 50 فیصد سے زیادہ:تازہ ترین سروے کی رپورٹ
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:ترک صدارتی انتخابات سے محرم اینچہ کی دستبرداری کے بعد ایک
مئی
کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے نکاح کی ویڈیو کو مداحوں نے خوب پسند کیا
?️ 5 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) گزشتہ رات ہونے والے کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر
اپریل
وزیر خارجہ کا اہم بیان، افغانستان میں امن سے مقاصد آگے بڑھیں گے
?️ 15 جولائی 2021تاشقند( سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ازبکستان میں میڈیا
جولائی
خطہ میں جنگ کو بڑھاوا دینے میں اسرائیل کے ساتھ برطانیہ کی ملی بھگت کے ہوشربا حقائق
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: برطانیہ کی سابقہ لیبر پارٹی کے رہنما جیرمی کوربین نے
ستمبر
صہیونی بے چینی اور تناؤ میں غرق
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:ہیبرون میں آج دوپہر کے وقت ہونے والی فائرنگ کی کارروائی
اگست
صیہونی میڈیا کو بھی اپنی غیر قانونی ریاست کی تباہی کا یقین
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں کے موجودہ حالات کو پیچیدہ ایام
جون
مسلم لیگ ق متحد ہے:چوہدری پرویز الٰہی
?️ 10 جون 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز
جون
بلوچستان: آواران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
?️ 19 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں خفیہ
مارچ