?️
فیصل آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کسی گرینڈ آپریشن کی ضرورت نہیں ہے، پاک فوج کا کوئی جوان دہشت گردوں کی حراست میں نہیں ہے، واقعہ کے بعد چند گھنٹے میں مسلح افواج نے دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا، جائے وقوعہ سب کے لیے کھلا ہے، کوئی بھی وہاں جا کر دیکھ سکتا ہے، پوری قوم کو اپنے شہداء اور غازیوں کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ جعفر ایکسپریس سانحے میں شہید پاک فوج کے جوان مزمل حسین کے فیصل آباد میں آبائی گھر گئے جہاں انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے جہاں مسافروں کو شہید کیا گیا، یہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشت گردوں کا کوئی دین ایمان نہیں ہے۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں پیش کیا جا سکتا، ایک سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا نے وہی پراپیگنڈہ کیا جو بھارتی میڈیا کر رہا تھا، جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہوتے ہی انڈین میڈیا نے شور و واویلا شروع کردیا، یوں لگتا ہے جیسے انڈین میڈیا اور مخصوص سیاسی جماعت کو اس حملے کا پتا تھا، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں را کا ہاتھ ہے، سب دہشت گردوں کی ماں را ہے، فنڈنگ اور اسلحہ بھی وہیں سے آتا ہے۔
وفاقی مشیر کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمسایہ ملک افغانستان کی ماضی میں بہت مدد کی ہے لیکن وہاں کی حکومت دہشتگردوں کی سہولت کار ہے جب کہ بلوچستان میں کسی گرینڈ آپریشن کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ بلوچستان میں پہلے سے ہی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر بیسیوں آپریشن ہو رہے ہیں، جن میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا رہا ہے، اس کے نتیجے میں یہ دہشت گرد جلد نیست و نابود ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
بلاول بھٹو الزام تراشیاں چھوڑ دیں: فرخ حبیب
?️ 30 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب
جون
یہ تفرقے اور سیاست کا نہیں دہشت گردوں سے مقابلے کا وقت ہے، وزیراعظم
?️ 3 فروری 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم
فروری
کیا عراق میں ہر امریکی سفیر کا یہی کام ہے؟
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:عراق کے سیاسی تجزیہ کار قاسم التمیمی نے بغداد میں امریکی
جولائی
مبینہ بیٹی کا معاملہ: عمران خان کےخلاف نااہلی کیس قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ
?️ 30 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی
مارچ
طالبان خواتین کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں: او آئی سی
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) نے افغانستان میں لڑکیوں
مئی
امریکی یہودیوں نے اسرائیل کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا
?️ 16 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں موجود یہودیوں نے اسرائیل کے خلاف ایک
جولائی
اسٹار لنک یوکرینی فوج کی ریڑھ کی ہڈی ہے: ایلون مسک
?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:معروف امریکی ارب پتی اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون
مارچ
آرمی چیف کے خلاف عمران خان کا بیان گھٹیا ذہنیت کا ایک اور ثبوت ہے، شہباز شریف
?️ 13 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک
مئی