فواد چوہدری کی درخواستِ ضمانت منظور

?️

راولپنڈی : (سچ خبریں) انسداد کرپشن کی خصوصی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔راولپنڈی کی انسداد کرپشن کی خصوصی عدالت کے جج علی نواز بھکر نے 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض فواد چوہدری کی ضمانت منظور کی۔

واضح رہے کہ 4 نومبر کو فوادچوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا تھا، اُن کے بھائی فیصل چوہدری نے ’ڈان نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔

5 نومبر کو سابق وفاقی وزیر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، فواد چوہدری کو ظہیر نامی شخص کی جانب سے درج ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا تھا، ایف آئی آر عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی۔

پولیس نے عدالت سے 5 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے فواد چوہدری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

7 نومبر کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کردی تھی۔

10 دسمبر کو فوادچوہدری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

11 دسمبر کو راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے کے بدعنوانی کیس میں فوادچوہدری کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

15 دسمبر راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے کے بدعنوانی کیس میں فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کردی تھی۔

16 دسمبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے جہلم پنڈدادن روڈ کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے تھے جبکہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وارنٹ تعمیل کروانے کی اجازت دے دی تھی۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کا خطے کے 9 ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 11 فیصد بڑھ گیا

?️ 28 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے

بنوں و میران شاہ روڈ پر دفعہ 144 نافذ، شہریوں اور نجی گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی

?️ 23 اگست 2025بنوں (سچ خبریں) ضلعی انتظامیہ نے بنوں، میران شاہ روڈ اور بکاخیل

متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط

?️ 2 جون 2022سچ خبریں:صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے سائے میں تل

جنوبی چین میں نول طوفان کی تباہی؛ سات لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

?️ 26 جولائی 2026سچ خبریں:چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ سے ٹکرانے والے طاقتور طوفان

ساحل عاج کی عوام کی ایران سے یکجہتی کا اجتماع

?️ 28 مارچ 2026سچ خبریں: مغربی افریقہ میں واقع ملک آئیوری کوسٹ (کوت داوواغ) کے

امریکی دھمکیوں پر انصار اللہ کا کرارا جواب

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک نے امریکی دھمکیوں کے جواب میں

سب سے بڑی صیہونی ریفائنری پر کیا بیتی،صیہونیوں کا اہم اعتراف

?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے اعلان کیا کہ اس

نیتن یاہو قیدیوں کےناموں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

?️ 26 ستمبر 2025 نیتن یاہو قیدیوں کےناموں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے