?️
اسلام آباد ( سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کرنے پر مستقل رہائش دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے جیو اکنامکس کو اپنے قومی سلامتی نظریے کا کلیدی جزو قرار دیا ہے،حکومت نے نئی پالیسی جاری کردی، نئی پالیسی کو قومی سلامتی پالیسی کے مطابق بھی قرار دے دیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ غیرملکی شہری پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے پاکستان میں مستقل رہائش حاصل کرسکیں گے۔فواد چودھری کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی کی روشنی میں پاکستان نے جیو اکنامکس کو اپنے قومی سلامتی نظریے کا کلیدی جزو قرار دیا ہے، جس کے تحت غیرملکی شہریوں کے لیے مستقل رہائش کی اسکیم کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کے اہم نکات سامنے آگئے، پالیسی میں معاشی تحفظ کے ذریعے روایتی اور انسانی سیکیورٹی کو جوڑا گیا ہے۔اسلام آباد میں قومی سلامتی پالیسی کے اجرا کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ کے ارکان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔
پالیسی کے مطابق قومی ذرائع آمدن بڑھاکر روایتی، انسانی سیکیورٹی پر تقسیم کرنے کا نظریہ اپنایا گیا ہے، ہر قیمت پر مادر وطن کا دفاع ناگزیر اولین فریضہ قرار دیا گیا ہے۔ قومی سلامتی پالیسی کے مطابق ہمسائے میں جارحانہ، خطرناک نظریے کا پرچار پرتشدد تنازعہ کا باعث ہوسکتا ہے، دشمن کی کسی بھی وقت بطور پالیسی آپشن طاقت کے استعمال کے ممکنات موجود ہیں، جنگ مسلط کی گئی تو دفاع کے لیے قومی طاقت کے تمام عناصر کے ساتھ بھرپور جواب دیا جائے گا۔
نئی پالیسی کے مطابق پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کا ہر قیمت اور ہر صورت میں تحفظ کیا جائے گا، کم لاگت، خود انحصاری پر مبنی جدید دفاعی ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز ہوگی، مسلح افواج کو مضبوط بنانے کے لیے روایتی استعداد کار کو تقویت دی جائے گی، دفاعی پیداوار، جنگی میدان کی آگاہی، الیکٹرانک وارفیئر صلاحیت کو تقویت دیں گے۔


مشہور خبریں۔
بھارت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے، وہ پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتا، اسحٰق ڈار
?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے
جون
موساد کے منی لانڈرنگ اور فنانسنگ نیٹ ورک پر سائبر حملہ
?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: حنظلہ سائبر گروپ نے آج اعلان کیا کہ وہ اسرائیلی حکومت
نومبر
فائزر ویکسین کی مزید کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) امریکی کمپنی کی تیار کردہ فائزر ویکسین کی مزید
جولائی
جرمنی کا روس کے خلاف بڑا اقدام، جاسوسی کے الزام میں روسی سائنسدان کو گرفتار کرلیا
?️ 23 جون 2021جرمنی (سچ خبریں) جرمنی نے روس کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے
جون
صیہونی حکام کی بوکھلاہٹ
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ نے ایک تقریر میں اعتراف
مئی
پاراچنار نقل و حمل کے راستوں کی رکاوٹ
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: کرم کے علاقے میں مرکزی سڑک مسلسل 73 دنوں سے
دسمبر
فلسطین کی حمایت کے بارے میں یمن کا تازہ ترین موقف
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے انصار اللہ کے ترجمان
ستمبر
ایران عرب معاہدے کے بعد شام اور امارات کے تعلقات میں توسیع: عبرانی میڈیا
?️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:یروشلم پوسٹ اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بشار الاسد کے
مارچ