?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ‘حکومت پاکستان’ کے لوگو میں تبدیلی کی تجویز دی ہے س کے بعد ٹویٹر صارفین کے درمیان ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے حکومت پاکستان کا لوگو شیئر کیا اور گرافک ڈیزائنرز سے ممکنہ تبدیلی پر تجاویز بھی طلب کرلیں۔
فواد چوہدری نے تجویز پیش کی کہ حکومت پاکستان کے لوگو میں پٹ سن اور چائے کی پودے کی تصویر کی جگہ سائنس، ٹیکلناجی اور تعلیم کے آئیکون ہونے چاہیئیںانہوں نے مزید کہا کہ ‘گرافک ڈیزائنر مجھے اپنے آئیڈیاز بھیجیں جس کے جواب میں بعض گرافک ڈیزائنرز نے حکومت پاکستان کے لوگو میں مطلوبہ تبدیلی کرکے تصاویر بھی شیئر کیں۔
ایک ٹوئٹر صارف نے لوگو میں تبدیلی کے ساتھ ایک تجویز دی کہ اصل لوگو میں سے کپاس کا آئیکون بھی ختم کردیا جائےعلاوہ ازیں بعض ٹوئٹر صارفین فواد چوہدری کے بیان پر تنقید بھی کی۔
ایک صارف نے جذباتی نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ قومی شناخت کے حامل آئیکون لوگو میں رہنے چاہیئیں، ہرکسی نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو اپنے لوگو میں شامل نہیں کیا۔
خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ فواد چوہدری کے قومی نوعیت کے معاملات یا امور سے متعلق بیان پر تنقید ہوئی ہو یا تنازع کھڑا ہوا ہو۔
دو برس قبل جب انہوں نے بطور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان سنبھالا تھا تب بھی رمضان سے بہت پہلے ہی چاند نظر آنے کی تاریخ کا اعلان کردیا تھا جبکہ سرکاری سطح پر چاند کی رویت کا اعلان کرنے کا اختیار رویت ہلال کمیٹی کو حاصل ہے۔
سابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے چاند دیکھنے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے قمری کیلینڈر بھی جاری کیا تھا اور ایک موبائل فون ایپلی کیشن بھی متعارف کروائی تھی۔
اس سے قبل جون 2019 میں فواد چوہدری نے نیب سے متعلق متنازع بیان دے کر سیاسی اور غیر سیاسی حلقوں کو حیران کردیا تھاانہوں نے کہا تھا کہ ’احتساب ہم کر رہے ہیں نیب نہیں
علاوہ ازیں 2020 میں فواد چوہدری نے بطور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعلان کیا تھا کہ ‘اگر آپ کو پڑھنے سے دلچسپی نہیں اور فون پر ویڈیو گیمز سے رغبت ہے تو تیاری رکھیں ہماری وزارت ویڈیو گیمز پروگرامنگ کا خصوصی پروگرام لارہی ہے’۔
انہوں نے کہا تھا کہ حکومتِ پاکستان، اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کا پاکستانی ورژن لانچ کرنے کے لیے تیار ہے۔جس کے بعد عوامی حلقوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا کہ بچوں میں تعلیم کا رجحان پہلے ہی دم توڑا جارہا ہے، اس پر وفاقی وزیر کا غیر سنجیدہ رویہ مایوس کن ہے۔


مشہور خبریں۔
حریت کانفرنس کا میر واعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو خراج عقید ت
?️ 19 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
عمر شریف نے وزیر اعظم سے مدد کی اپیل کر دی
?️ 10 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کے نامور کامیڈین، اسٹیج اداکار و میزبان عمر شریف
ستمبر
عالمی برادری افغان تنازع کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے: پاکستان
?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) افغان تنازع کے حل کے لئے پاکستان نے
اگست
فوجی سرپرائز کے بعد سیاسی سرپرائز
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار میں شائع ہونے والے ایک نوٹ میں اووی
نومبر
چارلی کرک اسرائیل کا سچا دوست تھا
?️ 11 ستمبر 2025چارلی کرک اسرائیل کا سچا دوست تھا اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو
ستمبر
یمنی فوج کا داعش کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ
?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے صوبہ شبوہ اور مأرب
جنوری
حکومت کے استعفی تک لانگ مارچ جاری رہے گا: پی ڈی ایم
?️ 18 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کے انتظامات مکمل
فروری
حنا خان کی کیموتھراپیز مکمل ہوگئیں
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: کشمیری نژاد بھارتی اداکارہ حنا خان نے مداحوں کو اپنی
فروری