فواد چودھری نے سابق حکمرانوں کی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا

فواد چودہری

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)  وفاقی وزیر فواد چودھری نے سابق حکمرانوں کی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے میں کئی سال کی کوتاہیوں سے حادثات ہو رہے ہیں اورنج لائن کا پیسہ ریلوے ٹریک پر خرچ ہوتا تو ایسے حالات نہ ہوتے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف دور میں منگلا سے ایک ٹریک جاتا تھا جو ختم ہو گیا، پتا چلا کہ اتفاق فائونڈری نے پورا ٹریک ہی خرید لیا ہے ان لوگوں نے کرپشن اور سینہ زوری کی بنیاد رکھی۔ ایسے حکمران مسلط رہے جنہیں قوم کی پرواہ نہیں تھی۔

فواد چودھری نے کہا کہ جو لوگ مسلط رہے انہوں نے پی ٹی وی اور پاکستان سٹیل مل کو تباہ کیا،ملک کو تباہ کرنے والے آج ہمیں درس دے رہے ہیں، ریلوے حادثات کا خون (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے ہاتھوں پر ہے، سیاسی بھرتیوں کے ذریعے سرکاری اداروں کو تباہ کیا گیا اس کے مقابلے میں تحریک انصاف نے ایک بھی سیاسی بھرتی نہیں کی،وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک انصاف کے تین سال اداروں کو پائوں پر کھڑا کرنے میں صرف ہوئے لیکن اپوزیشن عدالتی اور انتخابی اصلاحات کے بجائے صرف نیب کیسز ختم کرانا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے انتخابات تک یہ جماعتیں صرف چند حلقوں تک محدود رہ جائیں گی۔ ہم اپوزیشن کے ساتھ آگے چلنا چاہتے ہیں لیکن یہ جماعتیں مقدمات سے آگے بڑھنے والی نہیں، انہوں نے ایک بار پھر اپوزیشن کو دعوت دی کہ اپنے مقدمات سے آگے نکل کر دیکھیں، آئیے الیکشن اصلاحات اور جوڈیشل ریفارمز پر بات کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پنجاب: انتخابات کے پُرامن انعقاد کیلئے قصور، شیخوپورہ میں فوج تعینات

?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ 8 فروری

‏اسلام آباد پولیس کا عیدالاضحی پر سکیورٹی پلان جاری

?️ 5 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے عیدالاضحی پر سکیورٹی پلان جاری

صیہونی ریاست سے فرار کا بڑھتا ہوا رجحان؛ تل ابیب بحران کا شکار  

?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی میڈیا اور سماجی اداروں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے

ترکی میں امریکی سفیر کا ایران کے خلاف واشنگٹن کی جابرانہ پابندیوں پر ردعمل

?️ 5 ستمبر 2026سچ خبریں: ٹام باراک، امریکی سفیر آنکارا نے اپنے ملک کی وزارت

ایک بار پھر سے لگ سکتا ہے لاک ڈاون

?️ 11 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتےہوئے سندھ

امریکہ اور اسرائیلی حکومت کے اہداف کے درمیان تنازع میں ترکی؛ شام میں چیلنج

?️ 29 دسمبر 2025سچ خبریں: یہاں تک کہ اگر انقرہ اور دمشق کردوں کے ساتھ

روس کا وسطی ایشیائی ممالک کے طلباء کا کوٹہ بڑھانے کا اعلان

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ملک تعلیمی

نومئی واقعہ کو نہیں بھول سکتے، چاہتے ہیں سیاستدان اپنی غلطیاں تسلیم کریں۔ شرجیل میمن

?️ 10 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے