فضائی آلودگی: لاہور ہائیکورٹ کا ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن کا عندیہ

فضائی آلودگی: لاہور ہائیکورٹ کا ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن کا عندیہ

🗓️

لاہور (سچ خبریں)لاہور میں فضائی آلودگی کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا ہے، لاہور ہائی کورٹ نے شہر میں فضائی آلودگی کے سبب ایک ہفتے کے لیے ہنگامی صورتحال نافذ کر کے لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ موجودہ صورتحال میں فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے سلسلے میں ہارون فاروق اور شیراز ذکا ودیگر کی دائر کردہ درخواستوں پر سماعت کی۔سماعت کے آغاز میں جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ حکومت کا کوئی ادارہ ایئر کوالٹی کو جانچتا ہے؟ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایئر کوالٹی کو جانچنا محکمہ ماحولیات کا کام ہے، جوڈیشل واٹر کمیشن کے فوکل پرسن نے عدالت کو بتایا کہ فصلوں کو جلانے کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اب بھی اینٹوں کے کئی بھٹے پرانی ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں، ساتھ ہی استفسار کیا کہ کیا ایئر کوالٹی بہتر ہوئی؟صوبائی محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر نے کہا کہ پیر کی چُھٹی کی وجہ سے ہوا کا معیار جانچنے والا ایئر کوالٹی انڈیکس 400 رہا ورنہ یہ 600 ہو جاتا جبکہ اتوار کے روز اس کے 200 تک نیچے آنے کا امکان ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ تیاری کرلیں، ہو سکتا ہے کہ ایئر کوالٹی کی بہتری کے لیے لاک ڈاؤن کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اجلاس کریں اور ماحولیات ایمرجنسی کی تجویز پر غور کریں، ایک ہفتے کی ماحولیاتی ایمرجنسی لگانی پڑ سکتی ہے۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ موجودہ صورتحال میں فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ایک رپورٹ بنا کر دیں جس میں ماہرین ہوں، ابھی ہمیں جو بہتر لگتا ہے ہم کرتے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اسموگ کے معاملے پر بے شک غیر ملکی ماہر کی خدمات حاصل کرلے، جو رپورٹ بنائیں اس پر کام شروع کر دیں۔

ٹریفک پولیس کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ٹریفک پولیس کا کردار بہت اچھا ہے اور ان کا کام قابل ستائش ہے۔ سماعت کے دوران لاہور کے میئر کرنل (ر) مبشر نے آگاہ کیا کہ اسٹیل انڈسٹری میں ٹائر جلائے جاتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

عراقی فوج اور حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر دہشت گرد حملے

🗓️ 3 فروری 2024سچ خبریں:عراقی ذرائع نے ملک کی سرزمین پر امریکی فضائی حملوں کے

کھیلوں میں صیہونی لابی کا فلسطین کی حمایت پر ملائیشیا کو سنگین انتباہ

🗓️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونیوں نے کھیلوں میں لابنگ کی تاکہ ملائیشیا کو کھیلوں کے

کترینہ کیف کو مہندی کون لگائے گا؟

🗓️ 8 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے

دنیا بھر میں کشیدگی کس کا کھیل ہے؟

🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: روس کے نائب وزیر دفاع نے دنیا کے مختلف خطوں

آپ مقبوضہ فلسطین امریکی خفیہ اڈے کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

🗓️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ انٹرسیپٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں مقبوضہ فلسطین

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے متعدد ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے 39

بلوچستان حکومت نے ملازمین سے بات چیت کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی

🗓️ 5 اپریل 2021بلوچستان(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے مطالبات کے حق

قومی اسمبلی: اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے کا بل منظور

🗓️ 23 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے