فرسودہ نظام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کئے بغیر معاشی ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں، وزیراعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزارتوں کی کارکردگی بڑھانے اور ہر شعبے کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کیلئے اصلاحاتی عمل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان وسائل سے مالامال ہے، نوجوان افرادی قوت ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،فرسودہ نظام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کئے بغیر پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزارتوں کی کارکردگی بڑھانے اور ہر شعبے کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کیلئے اصلاحاتی عمل کیا جائے،بہترین افرادی قوت کی بھرتیوں، وزارتوں کو جدید نظام سے ہم آہنگ کرنے اور اصلاحات سے گورننس کی بہتری کی تجاویز کے حوالے سے کمیٹی قائم کی جائے۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ، سردار اویس خان لغاری، شزہ فاطمہ خواجہ، علی پرویز ملک، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، چیف کوآرڈینیٹر مشرف زیدی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزارت بجلی کی جانب سے گورننس کی بہتری اور اصلاحات کیلئے ماہرین پر مشتمل نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ نیشنل الیکٹرسٹی پلان کے تحت وزارت میں 134 تزویراتی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا گیا جس میں وزارت پالیسی، نگرانی اور مستقبل کی منصوبہ سازی جبکہ شعبے کے ماہرین پر مشتمل ٹیکنیکل۔آرم عملدرآمد، جدت اور منصوبہ بندی کررہا ہے۔اجلاس کو شعبے کے ماہرین کی پروفائلز اور رائج کردہ نظام کے تحت وزارت کی موجودہ ورکنگ کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سات دہائیوں سے اس ملک کو جس نظام سے چلانے کی کوشش کی گئی، اس سے پاکستان کی ترقی ممکن نہیں،فرسودہ نظام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کئے بغیر پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں،پاکستان وسائل سے مالامال ہے، پاکستان کی نوجوان افرادی قوت پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ باصلاحیت پاکستانی پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کررہے ہیں ،حکومت کی اولین ترجیحات میں فرسودہ نظام کو جدید، ڈیجیٹل اور مؤثر گورننس کے نظام میں تبدیل کرنا شامل ہے،وزیر بجلی سردار اویس خان لغاری اور انکی ٹیم کی انتھک محنت تعریف کے قابل ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نظام کی تبدیلی کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی معاونت انتہائی ضروری ہے،وزارت بجلی کی اصلاحات، نقصانات میں کمی اور قومی خزانے کو اربوں روپے کی بچت باقی وزارتوں کیلئے قابل تقلید مثال ہے،شعبے کے ماہرین اور کنسلٹنٹس جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اصلاحات سے نئی سوچ اور گورننس کے طریقہ کار کو رائج کرنے میں معاون ہوں گے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بہترین افرادی قوت کی بھرتیوں، وزارتوں کو جدید نظام سے ہم آہنگ کرنے اور اصلاحات سے گورننس کی بہتری کی تجاویز کے حوالے سے کمیٹی قائم کی جائے،کمیٹی وزارت بجلی کی اصلاحات کو مد نظر رکھتے ہوئے باقی وزارتوں و اداروں کی تنظیمِ نو کے حوالے سے قابل عمل تجاویز کو حتمی شکل دیگی۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کی افغانستان کے حوالے سے پالیسیوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے: مولانا فضل الرحمن

?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں:پاکستانی سیاستدان مولانا فضل الرحمن نے افغانستان کے حوالے سے پاکستان

گیس کی قیمتوں پر یورپ نے روس کے سامنے ہتھیار ڈالے

?️ 25 مئی 2022سچ خبریں:  واشنگٹن پوسٹ نے منگل کو رپورٹ کیا کہ یورپی توانائی

صیہونی حکومت کے سربراہ کا استعفیٰ

?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ کے دفتر کے سربراہ یوسی امرنی نے آج

کیا محمد بن سلمان تخت شاہی کے قریب پہنچ چکے ہیں؟

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں شاہ سلمان کی بگڑتی ہوئی جسمانی حالت اور

مصری صدر ٹرمپ سے ملاقات نہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں:امریکی اخبار

?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے مصر کے صدر کی امریکہ کے

آرمینیا اور امارات کے درمیان تجارت میں اضافے کا راز

?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: گزشتہ سال کے پہلے 9 مہینوں میں امارات کے ساتھ آرمینیا

پیٹرول کی قیمت نمایاں کمی کے بعد 300 روپے سے نیچے آنے کا امکان

?️ 13 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آنے والے جائزے

اسرائیلی جارحیت کو روکنا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے: وزیرِ داخلہ

?️ 15 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے