مولانا فضل الرحمٰن اقتدار سے دوری کا غم دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں:فردوس عاشق

فردوس عاشق کا بیان، مولانا فضل الرحمٰن اقتدار سے دوری کا غم دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں

?️

لاہور(سچ خبریں)معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمٰن اقتدار سے دوری کا غم دور کرنے کے لیے بھاگ دوڑ اور کوشش میں لگے ہوئے  ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‏مولانا آج جاتی امراء شاہی محل میں جعلی راجکماری کے سامنے حاضری ضرور دیں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا پہلے بزدار حکومت کے قائم کردہ ویکسینیشن سینٹرز پر تشریف لائیں، مولانا فضل الرحمٰن اپنی ویکسینیشن کرائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا آپ کورونا وائرس سے اور عوام آپ کے ہر قسم کے شر سے محفوظ رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مولانا کی ویکسینیشن کرنے کی منتظر ہے۔فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ‏حکومت شہریوں کو کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے سرتوڑ کوشش کر رہی ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں ملک کو درپیش صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، بعض ایسے اقدامات جو حکومت کے سامنے آ رہے ہیں اور جو ملک کی بقا کے لیے رسک بن رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں بجلی کو تقریباً 6 روپے مہنگا کیا گیا ہے اور مہنگائی کے حوالے سے انہوں نے چھوڑا کیا ہے، غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، آخر یہ قوم اور اس ملک کو کہاں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

یوٹیوبر مسٹر بیسٹ بھی امریکا میں ٹک ٹاک خریدنے کی دوڑ میں شامل

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: سب سے بڑے یوٹیوبر، ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر

امریکی نوجوانوں میں خودکشی کا رجحان

?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں:    امریکہ میں 2021 کے دوران خودکشیوں کی تعداد میں

مولانا فضل الرحمٰن کا مطالبہ تسلیم، مدارس رجسٹریشن آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری

?️ 27 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے مولانا فضل الرحمٰن کا مطالبہ

نیتن یاہو کے زوال کے بعد صہیونی حکومت میں کیا تبدیلیاں رونما ہوں گی؟

?️ 1 جون 2021سچ خبریں:نیتن یاہو کی رخصتی کے بعد صہیونیوں کو مختلف علاقوں میں

امریکی تھنک ٹینک: شام پر پابندیاں اٹھانے سے القاعدہ مضبوط ہو گی

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: امریکن انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ کے ایک ماہر نے شام پر

طوفان الاقصیٰ کی منصوبہ بندی کرنے والے ہیرو محمد السنوار کون تھے؟

?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں:حماس کی فوجی شاخ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے

صہیونی غزہ میں آپریشنل مرحلہ کو کیوں بدل رہے ہیں؟ صیہونی فوج کی زبانی

?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ترجمان نے غزہ کی پٹی میں اس

امریکی ماہرین تعلیم صیہونی بائیکاٹ کےحامی

?️ 3 مئی 2022سچ خبریں:   ایک امریکی اخبار نے لکھا کہ ہمیں آخرکار فلسطین کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے