?️
لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔انہوں نے یہ فیصلہ ضمنی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے کے لئے کیا ہے۔اس سے قبل وہ وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی کے طور پر عہدے پر فائز تھیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے اپنے عہدے سے مسعتفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، فردوس عاشق اعوان اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے ضمنی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے کے لیے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔فردوس عاشق اعوان اس سے قبل وزیراعظم کی بھی معاون خصوصی رہی ہیں۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی حلقہ PP-38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، الیکشن کمیشن نے متعلقہ انتخابی امیدواران اور سرکاری حکام کو خطوط و نوٹسز ارسال کئے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرانے کیلئے، انتخابی مہم کیلئے حلقے کی حدود میں آویزاں تمام بینرز اور پینا فلیکسز کو فوری طور پر ہٹانے کیلئے احکامات جاری کر دئیے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ہدایات جاری کر دیں کہ حلقے میں مختلف مقامات پر موجود انتخابی مہم کے بینرز اور پینا فلیکسزضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں، جنہیں روزانہ کی بنیادوں پر ہٹانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو رپورٹ پیش کی جائے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے انتخابی امیدوار احسن سلیم کی طرف سے درج کروائی گئی شکایت پرچوہدری ارمغان سبحانی، ایم این ای, NA-72 سیالکوٹ کو انتخابی امیدوار طارق سبحانی کی انتخابی مہم میں شرکت کرنے کے حوالے سے نوٹس جاری کر دیا۔


مشہور خبریں۔
فعال ٹیکس گزار نہ ہونے کی صورت میں کاروبار سیل کیا جائے گا، چیئرمین ایف بی آر
?️ 24 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) کے چیئرمین
دسمبر
عراق سے امریکی فوجیوں کا اخراج ناقابل واپسی
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:عراق کے ایک سیاسی ذریعے نے پیر کے روز کہا کہ
جنوری
مقبوضہ جموں وکشمیر میں سول سوسائٹی ارکان کا تنازعہ کشمیرکے حل،دفعہ 370کی بحالی کا مطالبہ
?️ 11 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
نیتن یاہو سے پھر پوچھ گچھ
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: ماریو اخبار کے مطابق اسرائیلی کابینہ کے قانونی مشیر نے
نومبر
جہاد اسلامی نے غزہ سے 1100 راکٹ داغے:صہیونی میڈیا
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک
اگست
اقتصادی سروے23-2022: صنعتی شعبہ سب سے زیادہ متاثر، 3 فیصد تک سکڑ گیا
?️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے قومی اقتصادی سروے
جون
روس یوکرین تنازع میں ایٹمی جنگ کا خطرہ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ روس اور
مارچ
غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں؛ انسانی بحران شدت اختیار کر رہا ہے
?️ 17 اکتوبر 2025سچ خبریں: فلسطینی وکیل اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کی
اکتوبر