?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مریم صفدر الیکشن مہم میں مودی کے کشمیریوں پر مظالم، غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات پر کیوں خاموش ہیں، اپوزیشن بغض عمران میں اتنی آگے نکل چکی ہے کہ ان کی تقریر عمران خان سے شروع اور انہی کے نام پر ختم ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم صفدر آزاد کشمیر الیکشن مہم میں ووٹ مانگنے کی بجائے ابو بچاؤ فریادیں کر رہی ہیں۔ ان کو مشورہ ہے کہ عمران خان سے کسی قسم کے این آر او کی امید نہ رکھیں، آج تک مریم نے کشمیر میں جتنی بھی تقریریں کیں سب کو سن لیں کئی بھی منشور پر بات نہیں کی۔مریم صفدر کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ یہ بغض عمران میں اتنے آگے نکل چکے ہیں کہ ان کی تقریر عمران خان سے شروع اور انہی کے نام پر ختم ہوتی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ مریم بتائیے کہ نواز شریف کے مودی، جندال اور فیملی سے ایسے کونسے گہرے تعلقات ہیں جن کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈالنے پر مجبور ہوئے۔ مریم جہاں بھی جاتی ہیں وہاں سب سے پہلے تربیت یافتہ غنڈوں کا دستہ تیار کرتیں اور پھر انھیں پی ٹی آئی وزرا، امیدوران پر حملوں کا ہدف دیتیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی طرح آزاد کشمیر کے عوام نے بھی فیصلہ دیدیا ہے کہ 25 جولائی کا دن پی ٹی آئی کی کامیابی کا دن ہے۔ آزاد کشمیر کے عوام بھی ان کی اس بد زبانی سے تنگ آ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضمانتیں ضبط کرانے میں وسیع تجربہ رکھنے والی مریم بتائیں اس مرتبہ اپنے کتنی اُمیدواروں کی ضمانتیں ضبط کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں؟


مشہور خبریں۔
خیبرپختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جارہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 23 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے
جولائی
استقامتی محاذ کے خلاف مشترکہ جنگ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:ان دنوں صرف ایران ہی کو فسادات کا سامنا نہیں ہے
اکتوبر
ترکی اور اسرائیل کی لائن ایک دوسرے کے خلاف
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ
اپریل
اسرائیل غزہ کا ماڈل لبنان میں بھی دہرا سکتا ہے
?️ 15 اکتوبر 2025اسرائیل غزہ کا ماڈل لبنان میں بھی دہرا سکتا ہے لبنانی روزنامہ
اکتوبر
یمن میں سعودی اتحاد کی شکست اور پلان بی پر عمل درآمد
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن میں مرکزی منصوبے کی ناکامی کے بعد سعودی عرب کے
دسمبر
بائیڈن نجی محفلوں میں نیتن یاہو کو کس نام سے یاد کرتے ہیں؟
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: پولیٹیکو میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر نجی
فروری
سعودی عرب روس کے ساتھ تیل کے تعاون میں خلل ڈالنے پر آمادہ نہیں
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: روئٹرز نے بتایا ہے کہ یوکرین کے تنازع اور امریکہ
مارچ
ہیٹی کے صدر کے قتل پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل
?️ 8 جولائی 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ہیٹی کے صدر کے قتل کی
جولائی