?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان فائزر ویکسین کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے تحفظ فراہم کرتی فائزر ویکسین صرف کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاق نےفائزر ویکسین کی صوبوں اور وفاقی اکائیوں کو فراہمی شروع کردی ہے، پورے ملک میں فائزر ویکسین کی 51 ہزار ڈوزز تقسیم کی جا رہی ہیں۔پاکستان کو کوویکس کے ذریعے فائزر ویکسین کی 1 لاکھ 6 ہزار خوراکیں ملی ہیں، پنجاب کو ایم آر این اے ویکسین کی 26 ہزار ڈوزز ملیں گی۔
حکام کے مطابق سندھ کو 12ہزار اور کے پی کو 8 ہزار ڈوزز ملیں گی، بلوچستان کو ویکسین کی صرف 2 ہزار ڈوز ملیں گی جبکہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ایک ایک ہزار ڈوزز ملیں گی۔حکام کے مطابق فائزر ویکسین پورے ملک کے 15 شہروں میں لگائی جائے گی، پاکستان کے 15 شہروں میں ہی الٹرا کولڈ چین ریفریجریٹر موجود ہیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ فائزر ویکسین صرف کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی، کمزور قوت مدافعت کی وضاحت کچھ دیر میں منسٹری کی ویب سائٹ پرکر دی جائیگی۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے تحفظ کے لئے ویکسینیشن کا سلسلہ جار ی ہے ۔


مشہور خبریں۔
پاکستان ایران تعلقات میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے جمعرات کو
جنوری
کیا شمالی کوریا اپنا جوہری پروگرام ترک کرے گا؟
?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں اس
مارچ
ایران اور آبنائے ہرمز کے بارے میں ٹرمپ کے بار بار وہم اور جھوٹ
?️ 3 اگست 2026سچ خبریں: امریکہ کی دہشت گرد حکومت کے سربراہ ڈونلڈ ٹرمپ نے
اگست
افغانستان میں امریکہ کی ذلت امیز شکست، مغربی دنیا کے لیئے عبرت کا مقام
?️ 20 اگست 2021(سچ خبریں) افغانستان میں امریکہ کی ذلت امیز شکست، مغربی دنیا کے
اگست
ٹرمپ چینی اشیاء پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے خواہاں
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ واشنگٹن یکم فروری
جنوری
فٹبال ورلڈکپ 2022 میں امریکا اور ایران ایک گروپ میں شامل
?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: جبکہ 21 نومبر سے شروع ہونے والے قطر فٹ بال
اپریل
تین سال جنگ لڑی، مگر کوئی سیاسی کامیابی حاصل نہ ہوئی: نفتالی بینیٹ
?️ 5 ستمبر 2026سچ خبریں: اسرائیلی اخبار معاریو کی ایک رپورٹ کے مطابق، انتخابات سے
ستمبر
فواد چوہدری کا بڑا بیان، نوازشریف اور بانی ایم کیو ایم سیاسی لوگ نہیں
?️ 14 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا
مارچ