غیر قانونی تقرریوں کا کیس: چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد بدعنوانی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کر لی۔ جج علی رضا اعوان نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بدعنوانی کے کیس میں پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے اسپیشل پراسکیوٹر عبدالصمد اور پرویز الہٰی کی جانب سے وکیل رانا انتظار نے دلائل مکمل کیے۔

ایڈووکیٹ رانا انتظار نے پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی جبکہ پراسیکیوٹر نے مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پرویز الہٰی مقدمہ میں براہ راست ملزم ہیں لہٰذا عدالت، پرویز الہٰی کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے۔

بعد ازاں پرویز الہٰی کی درخواستِ ضمانت بعد ازگرفتاری پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے پرویز الہٰی کی ضمانت 10 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض منظور کر لی۔

خیال رہے کہ صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ کے ایک ہفتے تک جاری رہنے والے محاصرے کے بعد یکم جون کو انسداد بدعنوانی اسٹیبلشمنٹ کی ایک ٹیم اور پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔

اے سی ای کے مطابق پرویز الہٰی اختیارات کے ناجائز استعمال اور ترقیاتی فنڈز میں غبن سے متعلق کیس میں مطلوب تھے۔

نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما نے گرفتاری کے خلاف مزاحمت کی، تاہم پولیس نے ان کی گاڑی کی اگلی کھڑکی توڑ کر انہیں گرفتار کرلیا۔

گرفتاری کے بعد سروسز ہسپتال میں سابق وزیراعلیٰ کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا تھا، پرویز الہٰی نے اے سی ای کو بتایا کہ وہ دل کے مریض ہیں اور انہوں نے انسداد بدعنوانی اسٹیبلشمنٹ سے اپنے ذاتی معالج کو بلانے کی درخواست کی تھی۔

اس سے قبل اپریل کے اختتام پر بھی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی ٹیم نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی گلبرگ رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا جس کے دوران گھر کا مرکزی گیٹ توڑنے کے لیے بکتر بند گاڑی کا استعمال کیا تھا۔

تاہم پولیس اور اے سی ای انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی، البتہ چھاپے کے دوران اہلکار چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ میں بھی داخل ہوئے، اس دوران مزاحمت پر کچھ افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

2 جون کو لاہور کی مقامی عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے مقدمے میں چوہدری پرویز الہٰی کو کرپشن کے مقدمے سے بری کر دیا تھا جبکہ پولیس نے دوسرے مقدمے میں انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔

4 جون کو لاہور کی مقامی عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی اور سیکریٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کو غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دے دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری مزید 23 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

?️ 2 مارچ 2022 (سچ خبریں)پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس  کے کیسز

دمشق اور آنکارا کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے شام کی شرط

?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے اس ملک اور ترکی کے

بغداد ایئرپورٹ کے قریب ایک چھاونی پر حملہ

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:  نیوز میڈیا نے آج منگل کو بغداد کے بین الاقوامی

یورپ میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے؛ اسرائیل کے بائیکاٹ کی اپیل

?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: جیسے جیسے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم میں اضافہ

اسرائیل کے ساتھ سمجھوتے کے معاہدے ناکام ہوتے جارہے ہیں:سعودی میڈیا

?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکام کے ساتھ بات چیت کا سابقہ رکھنے والے سعودی

جماعت اسلامی کا 7 اکتوبر کے بعد نئی مزاحمتی تحریک شروع کرنے کا اعلان

?️ 24 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بجلی کی

یورپی یونین کا قانونی شعبہ IRGC کو دہشت گرد قرار دینے کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے:فنانشل ٹائمز

?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:فنانشل ٹائمز اخبار نے اطلاع دی ہے کہ یورپی یونین کا

ٹرانس جینڈر ایکٹ خود منظور کیا تو عدالت کیا لینے آئے ہیں؟ عدالت کا جے یو آئی وکیل سے سوال

?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی شرعی عدالت نے جمعیت علمائے اسلام (پاکستان)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے