غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی 5 گنا بڑھ گئی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ملٹی نیشنل کمپنیوں نے رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستان سے 5 گنا زیادہ منافع اور ڈیوڈنڈ بیرون ملک منتقل کیا، جس سے بیرونی کھاتوں میں استحکام اور ملک سے ڈالر کے اخراج میں نرمی کی عکاسی ہوتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رپورٹ کیا کہ مالی سال 2025 میں جولائی تا اگست کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی 27 کروڑ 47 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی، جس کا حجم گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران 4 کروڑ 92 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی مایوس کن رہی کیونکہ منافع کا اخراج انتہائی ناقص رہا تاہم دوسری ششماہی میں کافی بہتری دیکھنے میں آئی، مالی سال 2024 کے اختتام پر کل منافع کی بیرون ملک منتقلی 2 ارب 12 کروڑ ڈالر رہی تھی۔

جولائی میں 13 کروڑ 91 لاکھ ڈالر اور اگست میں 13 کروڑ 56 لاکھ ڈالر منافع بیرون ملک منتقل کیا گیا جبکہ مالی سال کے اختتام پر متعدد ادائیگیوں کی وجہ سے جون میں اس کا حجم 41 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ مالی سال 2025 کے ابتدائی 2 ماہ میں 5 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کا سب سے زیادہ منافع مالیاتی کاروبار (بینکوں) سے بھیجا گیا، جس کا حجم گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران 37 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

اسی طرح تمباکو اور سگریٹ کے شعبے سے 4 کروڑ 31 لاکھ ڈالر، فوڈ سے 3 کروڑ 49 لاکھ ڈالر، ٹرانسپورٹ سے 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اور پاور سیکٹر سے 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر بھیجے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے پاس 20 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 9 ارب 53 کروڑ ڈالر ہو گئے۔

ملک کے کل ذخائر بڑھ کر14 ارب 87 کروڑ ڈالر ہو گئے، جس میں کمرشل بینکوں کے پاس موجود 5 ارب 33 کروڑ ڈالر شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

اس سال یوم قدس پچھلے سالوں سے مختلف کیوں تھا؟

?️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:واضح رہے کہ کئی وجوہات کی بنا پر اس سال عالمی

لندن کے انتخابات میں برطانوی وزیراعظم کی پارٹی کو بھاری شکست

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:  حکومت کے حالیہ سکینڈلز کے سائے میں منعقد ہونے والے

منظم شیطانی مافیا(6) سعودی دانشوروں کے شہ رگ پر قید کی تیز دھار والی تلوار

?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عدالتوں میں غیر قانونی حیلے بہانوں سے طویل قید کی

ہم یروشلم کے مقدسات کی حمایت کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں: اردن

?️ 26 اپریل 2022سچ خبریں:  اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے پیر کی سہ پہر

پاکستان نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے نئے قومی انٹیلی جنس سینٹر کا آغاز کردیا

?️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے

روس کی بائیڈن، بلنکن اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر پر پابندی

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے امریکی صدر جو بائیڈن سمیت تقریباً

رمضان المبارک میں دکھائے جانے والے خصوصی ڈرامے

?️ 13 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک

یوکرین میں روسی ریفرنڈم غیر قانونی ہے: بلنکن

?️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں:   جمعرات کی شام امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے