?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق عید کے بعد وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں، ق لیگ، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ کئے گئے وعدے کے مطابق انہیں وزارتیں دی جائیں گی، ذرائع کا مزید کہناہے کہ ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی کو بھی وزارت دی جائے گی،زلفی بخاری دوبارہ سے کابینہ کا حصہ بنیں گے۔
ذرائع کاکہناہے کہ سابق وفاقی وزیر فیصل وواڈا کی دوبارہ کابینہ میں شمولیت کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا، ایم کیو ایم اور باپ کو بھی ایک ایک وزارت ملنے کی امیدہے ، ذرائع کاکہناہے کہ موجودہ وزرا میں سے بھی کچھ وزرا کو گھر بھیجا جاسکتا ہے،وزیراعظم عمران خان کی اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر الیکشن کی تیاری میں بھی مصروف ہیں- آزاد کشمیر مین ہونے والے الیکشن کے لیے انتخابی مہم کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کے جلسوں کا شیڈول بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آزاد کشمیر میں وزیراعظم عمران خان نے 3 جلسے کرنے ہیں ، وزیراعظم عمران خان رواں ماہ کی 17 18 اور 19 تاریخ کو آزاد کشمیر میں جلسے کریں گے لیکن میں نے درخواست کی ہے کہ 5 جلسے کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر میں ثابت کریں گے کہ تاریخ میں پہلی بار منصفانہ الیکشن ہوں گے کیوں کہ تحریک انصاف غیر جانبدار اور منصفانہ الیکشن کی ضامن ہے اسی لیے وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کے عزم کا اظہار کیا ہے، جنہیں شکست کا خوف ہے وہ شور مچا رہے ہیں، جس نے ہارنا ہے اس نے الزام لگانا ہے ، انہوں نے سیاپا ہی کرنا ہے ، اس بچنے کیلئے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کی دعوت دیتے ہیں لیکن وہ نہیں آتے۔
علاوہ ازیں آزاد کشمیر میں الیکشن سے قبل حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ، الیکشن سے قبل آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت کئی کارکنان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے ، اس سلسلے میں وفاقی وزرا مراد سعید اور علی امین گنڈا پور نے آزاد کشمیر کے علاقے آزاد پتن کا دورہ کیا جہاں پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں جمیل احمد اور عدنان شاہ نے ان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اور آزاد کشمیر الیکشن میں حکمران جماعت کی حمایت کا اعلان کردیا۔


مشہور خبریں۔
جوڈیشل کمیشن 2 دسمبر کو اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تقرری کا فیصلہ کرے گا
?️ 21 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور وفاقی آئینی
نومبر
غزہ کے نصف بچوں کو نفسیاتی مدد کی ضرورت
?️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: اشاعت کے مطابق UNRWA نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں
نومبر
مجھے خوشی ہوئی کہ میرے لیڈر کی ایک جھلک سے سارا سسٹم خوفزدہ ہے
?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شیخ وقاص اکرم
مئی
9 مئی کے واقعات کی غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں، عمر ایوب
?️ 3 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کا
مارچ
مقبوضہ فلسطین کے مرکز میں کار بم دھماکہ
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے مرکزی اور اہم شہر ریشون لیزیون کے قریب
جنوری
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس، ناراض ارکان سے رابطہ کرنے کا فیصلہ
?️ 7 مارچ 2022 (سچ خبریں)پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں ناراض ارکان سے
مارچ
الجزائری سفیر: ایران کے فوجی اور سول انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے
?️ 14 جون 2025سچ خبریں: الجزائر کے سفیر اور اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے نے
جون
فلسطینی مزاحمتی تحریک کی ایک اور کامیابی؛صیہونی فلیگ مارچ منسوخ
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:صہیونی دائیں بازوں کے فلیگ مارچ کے انعقاد کے اصرار کے
جون